عالمی خبریں

نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار

کاٹھمنڈو میں راج شاہی کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ اس دوران سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی افراد ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>نیپال میں سڑکوں پر جمع مظاہرین، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/sidhant">@sidhant</a></p></div>

نیپال میں سڑکوں پر جمع مظاہرین، تصویر @sidhant

 

ہندوستان کے پڑوسی ملک نیپال میں ان دنوں کافی افراتفری مچی ہوئی ہے۔ ملک میں راج شاہی کی بحالی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا نیپال کے سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت قریب نصف درجن لوگوں کو اتوار (یکم جون) کو راجدھانی کاٹھمنڈو میں راج شاہی حامیوں کے مظاہرے کے دوران ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔

Published: undefined

راج شاہی کو بحال کرنے اور نیپال کو ہندو ریاست کے طور پر قائم کرنے کی تحریک کے چوتھے دن راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی (آر پی پی) اور آر پی پی نیپال سمیت راج شاہی کے حامی جماعتوں نے تحریک کے چوتھے دن یہاں نارائن چَور میں احتجاج کیا۔ کاٹھمنڈو واقع نارائن ہیٹی پیلیس کے آس پاس احتجاج اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس جگہ کے آس پاس بھی بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کاٹھمنڈو وادی پولیس کے ترجمان ایپِل بوہورا نے بتایا کہ آر پی پی صدر اور راج شاہی کے حامی راجیندر لنگڈن احتجاج کی قیادت کر رہے تھے۔ جب مظاہرین نے حفاظتی گھیرا توڑ کر وزیر اعظم کے سرکاری رہائش گاہ ’ بلو واتر‘ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران راجیندر لنگڈن کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

Published: undefined

بوہورا نے مزید کہا کہ کمل تھاپا اور دیگر کو نارائن ہیٹی پیلیس میوزیم کے آس پاس کے ممنوعہ علاقے کی خلاف ورزی کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔ بوہرا کے مطابق تقریباً 1200 راج شاہی حامیوں نے جمہوری نظام کے خلاف اور راج شاہی کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔ اس دوران مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں سابق راجا گیانندر شاہ کی تصویریں لے رکھی تھیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پی اولی کی قیادت والی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے صاف کہا کہ جب تک نیپال میں راج شاہی بحال نہیں ہو جاتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined