لاس اینجلس کی جنگلاتی آت / Getty Images
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے 10000 ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے فائر چیف انتھونی میرون کے مطابق، ایٹن کے علاقے میں لگی آگ اب تک 10600 ایکڑ تک پھیل چکی ہے اور اس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے پانچ شہریوں کی موت واقع ہو چکی ہے اور کچھ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اب تک ایک ہزار سے زائد گھروں یا عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔
Published: 09 Jan 2025, 9:51 AM IST
آگ کی شدت اور تیز ہواؤں کے باعث، ایریزونا سمیت دیگر ریاستوں سے فائر فائٹرز کی مدد طلب کی گئی ہے۔ حکام نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دریں اثنا، لاس اینجلس میں جنگلاتی آگ کے باعث ہالی وڈ نے اپنی سالانہ کریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب ملتوی کر دی ہے، خبر رساں ادارے اے ایف پی نے منتظمین کے حوالے سے بتایا۔ یہ تقریب اصل میں اس ویک اینڈ پر ہونی تھی۔
Published: 09 Jan 2025, 9:51 AM IST
کریٹکس چوائس ایسوسی ایشن کے سی ای او جوی برلن نے کہا کہ یہ تقریب، جو ہر سال فلم اور ٹیلی ویژن میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں کو اعزاز دینے کے لیے منعقد کی جاتی ہے اور جس میں درجنوں معروف ستارے شرکت کرتے ہیں، اب اتوار کو نہیں ہوگی۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق کریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب اب 26 فروری تک مؤخر کر دی گئی ہے۔
Published: 09 Jan 2025, 9:51 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Jan 2025, 9:51 AM IST