عالمی خبریں

انگلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی، 10 ہفتوں بعد کھلے اسکول

برطانوی ادارہ نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا ہے کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری 46 سے 50 فیصد کم رہی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لندن: 10 ہفتوں کے بعد برطانیہ کے انگلینڈ ریجن میں لاک ڈاؤن کے بعد اسکول کھول دیئے گئے، مگر نصف کے قریب والدین نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کیا ہے۔ برطانوی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اسکولوں کا کھولا جانا بھی شامل تھا، کچھ علاقوں میں مقامی انتظامیہ اور ٹیچرز یونین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کی وجہ سے بہت کم تعداد میں بچوں کو اسکول آنے کا موقع دیا گیا ہے۔

Published: undefined

برطانوی ادارہ نے مختلف علاقوں کے سروے کی بنیاد پر رپورٹ کیا ہے کہ بہت سے والدین کی جانب سے بچوں کو اسکول بھیجنے سے گریز کی وجہ سے حاضری 46 سے 50 فیصد کم رہی، جبکہ 25 فیصد ٹیچرز اپنی یا اہل خانہ کے بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکول نہیں پہنچے۔ بچوں کو کلاسوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلہ پر بٹھایا گیا اور کلاس روم میں بچوں کی تعداد کم رکھنے کے لئے کلاسوں کو تقسیم بھی کیا گیا۔

Published: undefined

انگلینڈ میں اسکول کھل گئے ہیں مگر ویلز میں اسکول کھولنے کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ نے اگست میں اسکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined