عالمی خبریں

جو بائیڈن کا نم آنکھوں کے ساتھ اپنے گھر کو الوداع، ایوان صدر کے لیے روانہ

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن دلاویر کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ سے آج بدھ کے روز ایوان صدر کے لیے روانہ ہوگئے، انہوں نے ایوان صدر کے لیے روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ کو نم آنکھوں سے دیکھا

جو بائیڈن / Getty Images
جو بائیڈن / Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن دلاویر کے مقام پر واقع اپنی رہائش گاہ سے آج بدھ کے روز ایوان صدر کے لیے روانہ ہوگئے۔ انہوں نے ایوان صدر کے لیے روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ کو نم آنکھوں سے دیکھا اور ایک بڑی ذمہ داری اپنے کندھوں پراٹھانے کے لیے انڈریو ایئرفورس کے فوجی اڈے پر پہنچے جہاں ایک خصوصی طیارہ انہیں اول آفس لے جانے کے لیے تیار تھا۔ جوبائیڈن آج 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جب کہ ان کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہائوس سے رخصت ہوجائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جوبائیڈن کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Published: 20 Jan 2021, 11:12 AM IST

جوبائیڈن جب منگل کی شام کو اپنے گھر سے ایوان صدر جانے کی تیاری کرنے لگے توان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ جوبائیڈن نے دلاویر سے واشنگٹن سفر سے قبل الوداعی پیغام میں‌ "مجھے آپ کے صدر ہونے پر فخر ہے" ۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ معاونین کی مسلسل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

وہ اپنی رہائش گاہ کے باہر جب میڈیا سے بات کر رہے تھے اتو بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو اترآتے۔ واشنگٹن روانگی سے قبل وہ اپنے بیٹے پو کی قبر پر بھی گئے۔

Published: 20 Jan 2021, 11:12 AM IST

جوبائیڈن نے اپنے آبائی علاقے 'ڈیلاویر' کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ 'مجھے معاف کردو۔ میں مر بھی گیا تو دیلاویر میرے دل میں نقش رہے گا'۔ مگر مجھے آج ایک بات کا افسوس ہے کہ میرا بیٹا آج یہاں نہیں ہے۔ جوبائیڈن ایک ایسے وقت میں منصب صدارت سنھبال رہے ہیں جب امریکہ کرونا کی وبا میں گھرا ہوا ہے۔

Published: 20 Jan 2021, 11:12 AM IST

روزانہ تین ہزار امریکی کرونا سے مر رہے ہیں اور ایک ہفتے کے دوران ایک ملین لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔قائم مقام امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے منگل کو کہا کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقعے پر پر ایف بی آئی کو 25 ہزار فوجیوں کی معاونت حاصل ہوگی تاکہ کانگریس کی عمارت سمیت تمام اہم عمارتوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جاسکے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: 20 Jan 2021, 11:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jan 2021, 11:12 AM IST