عالمی خبریں

جو بائیڈن نے جن پنگ کی دوطرفہ میٹنگ کو ٹھکرانے سے متعلق میڈیا رپورٹ کو غلط بتایا

اس سے قبل اخبار 'فائنانشیل ٹائمز' نے ٹیلی فون کال پر کئی لوگوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس
امریکی صدر جو بائیڈن / آئی اے این ایس 

ماسکو/واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ذریعہ دو طرفہ میٹنگ کو ٹھکرائے جانے سے متعلق آرہی رپورٹ کو غلط بتایا۔ جو بائیڈن نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ میڈیا میں یہ خبر آر ہی ہیں کہ شی جن پنگ نے گزشتہ ہفتے فون پر گفتگو کے دوران ان کی (جو بائیڈن کی) دو طرفہ ملاقات کی تجویز کو مسترد کر دیا، جو کہ سراسر غلط ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل اخبار 'فائنانشیل ٹائمز' نے ٹیلی فون کال پر کئی لوگوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ جو بائیڈن اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کی کوشش میں ناکام رہے ہیں۔ اخبار نے خبر دی ہے کہ جو بائیڈن نے شی جن پنگ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی، لیکن چینی صدر نے ان کی پیشکش کو یہ کہتے ہوئے ٹھکرا دیا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اجلاس منعقد کرنے کے بجائے چین کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کرے۔

Published: undefined

نامہ نگاروں کے ذریعہ یہ پوچھے جانے پر کہ شی جنگ پنگ نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، اس سے کیا وہ مایوس ہیں، جو بائیڈن نے کہا یہ حقیقت نہیں ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined