عالمی خبریں

ایران کے 3 روزہ دورے پر جاپان کے وزیر اعظم شنزوآبے

این ایچ کے نیوز کے مطابق شنزو آبے اور حسن روحانی ایران کے جزوی طور پر تاریخی جوہری معاہدے سے الگ ہونے پر خاص طور پر بات چیت کریں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے ایران کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ گزشتہ 40 برسوں کے دوران ایران کا دورہ کرنے والے شنزو آبے پہلے جاپانی وزیر اعظم ہیں۔ اس سے پہلے سال 1978 میں اس وقت کے وزیر اعظم تاكیو فوکیدا نے ایران کا دورہ کیا تھا۔

Published: 12 Jun 2019, 12:10 PM IST

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق شنزو آبے اس دورہ کے دوران ایران کے صدر حسن روحانی اور سپریم مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کر کے مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاوہ مختلف ایشوز پر بات چیت کریں گے۔

Published: 12 Jun 2019, 12:10 PM IST

این ایچ کے نیوز کے مطابق شنزو آبے اور حسن روحانی ایران کے جزوی طور پر تاریخی جوہری معاہدے سے الگ ہونے پر خاص طور پر بات چیت کریں گے۔ شنزو آبے مغربی ایشیا میں موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے حسن روحانی اور آیتہ اللہ خامنہ ای سے کھلی بحث کرنا چاہتے ہیں۔

Published: 12 Jun 2019, 12:10 PM IST

شنزو آبے کا گزشتہ سال ایران کا دورہ کرنے کا پروگرام تھا لیکن امریکہ کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے دورہ منسوخ کر دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال مئی میں ایران جوہری معاہدے سے اپنے ملک کے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے ہی اس جوہری معاہدے کی دفعات لاگو کرنے کے سلسلہ میں شکوک و شبہات کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

Published: 12 Jun 2019, 12:10 PM IST

قابل غور ہے کہ سال 2015 میں ایران نے امریکہ، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت ایران نے اس پر عائد اقتصادی پابندیوں کو ہٹانے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Published: 12 Jun 2019, 12:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jun 2019, 12:10 PM IST