عالمی خبریں

اٹلی: اب تک 233836 لوگ کورونَا سے متاثر، 33601 افراد ہلاک

اٹلی میں اب تک کورونا کے 160938 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اٹلی میں اب کورونا کے 39297 فعال معاملے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

روم: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہزار کا ہندسہ پار کرکے 33601 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں اب تک 233836 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پوری دنیا میں کورونا سے امریکہ اور برطانیہ کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہی ہوئی ہیں۔ اٹلی کے شہری سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 71 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: 04 Jun 2020, 10:11 AM IST

اٹلی میں کورونا انفیکشن کے 321 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے اب تک کل متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 233836 ہو گئی ہے۔ ان متاثرین میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے یا جو بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 846 مریضوں کو بالکل ٹھیک ہونے کے بعد سسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کے 160938 مریض بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اٹلی میں اب کورونا کے 39297 فعال معاملے ہیں۔

Published: 04 Jun 2020, 10:11 AM IST

اٹلی میں کووڈ- 19 کے 5742 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے 353 مریض انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) میں ہیں۔ جبکہ بغیر علامات اور ہلکے علامات والے 33202 مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی گوشہ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اس انفیکشن کو روکنے کے لئے ملک میں 10 مارچ سے لاگو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھا دیا گیا تھا جس کے بعد کئی قسم کی دکانوں کو کھولنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔

Published: 04 Jun 2020, 10:11 AM IST

اٹلی نے بدھ سے لوگوں کو ملک کے اندر بغیر کسی روک کے کہیں بھی آنے جانے کی چھوٹ دے دی ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ، آئر لینڈ اور دیگر ممالک کے مسافروں کے آنے جانے پر لگی پابندی بھی ہٹا لی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اٹلی میں 21 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اٹلی کا لومبارڈی صوبہ اس وبا سے سب سے زیادہ شدید متاثر ہے۔

Published: 04 Jun 2020, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Jun 2020, 10:11 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان