عالمی خبریں

ماہِ رمضان میں بھی اسرائیل کی بے رحمی جاری، غزہ کے لیے اشیاء کی سپلائی پر روک لگا دی، حملے میں 4 فلسطینی شہید

دونوں فریقوں میں قیدی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہو چکاہے۔ وِٹکاف تجویز کو ماننے سے حماس نے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیل غزہ میں اشیاء کی سپلائی پر روک لگا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>غزہ : مشکل حالات کا سامنا، Getty Images</p></div>

غزہ : مشکل حالات کا سامنا، Getty Images

 
BASHAR TALEB

رمضان کے مہینے میں بھی اسرائیل اپنی بے رحمی سے باز نہیں آ رہا ہے۔ اسرائیل نے ایک ایسا قدم اٹھا دیا ہے جس کی وجہ سے غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دراصل اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے غزہ میں اشیاء کی سپلائی پر روک لگا دی ہے۔

Published: undefined

قیدی معاہدے کا پہلا مرحلہ ختم ہو چکا ہے اور وِٹکاف تجویز کو ماننے سے حماس نے انکار کر دیا ہے۔ اس کے تحت مرحلہ وار جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری رہتی۔ اس وجہ سے اسرائیل نے اشیاء کی سپلائی پر روک لگا دی ہے۔ وہیں اب اسرائیلی فوج نے غزہ میں چار فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا ہے۔ فلسطینی صحت افسروں اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

غزہ میں صحت اہلکاروں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، "اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں بیت حنون شہر میں مقامی لوگوں کے ایک گروپ پر فوجی ڈرون سے حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔"

Published: undefined

ادھر اسرائیلی فوج نے بھی ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ اس کے فوجویں نے شمالی غزہ میں فوجی ٹھکانوں کے پاس کئی افراد کو مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پایا تھا۔ اسرائیل نے الزام لگایا کہ وہ (فلسطینی) ایک دھماکہ خیز آلات لگا رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے خطرے کو ختم کرنے کے لیے یہ حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined