عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی ویسٹ بینک میں کارروائی تیز، فضائی حملے میں حماس کمانڈر جاں بحق

حماس نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل زمین پر اپنی فوجی ناکامیوں کی وجہ سے فضا سے بمباری کا سہارا لے رہا ہے لیکن وہ فلسطینی مزاحمت کی بڑھتی لہر کو نہیں روک پائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اسرائیل نے شمالی ویسٹ بینک شہر جینن کے مشرقی علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی مہم چلا رکھی ہے۔ اس دوران اس کے فضائی حملے میں حماس رہنما یاسر السعادی کی موت ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے علاقے میں حماس نیٹ ورک کے سربراہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تھا لیکن حملے میں اس کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

حماس نے اپنے القاسم بریگیڈ کے سینئر کمانڈر یاسر السعادی کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیل گزشتہ ایک مہینے سے ویسٹ بینک کے شمالی علاقے میں ایک بڑی فوجی مہم چلا رہا ہے۔ حماس کا الزام ہے کہ اسرائیل زمین پر اپنی فوجی ناکامیوں کی وجہ سے فضا سے بمباری کا سہارا لے رہا ہے۔ حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ نئی کارروائی فلسطینی مزاحمت کی بڑھتی لہر کو نہیں روک پائے گی۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مہم کے دوران حماس کا ایک رکن مارا گیا ہے جبکہ دیگر 3 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی 'ژنہوا' کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی سیکوریٹی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق بڑی تعداد میں سیکوریٹی اہلکاروں کی حمایت سے اسرائیلی فوج نے جینن کے مشرقی علاقے میں کئی رہائشی عمارتوں کو گھیر لیا جس سے پُرتشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں حماس کمانڈر جاں بحق ہو گیا۔

Published: undefined

یہ واقعہ اس وقت ہوا ہے جب اسرائیلی دفاعی دستوں (آئی ڈی ایف) نے شمالی ویسٹ بینک میں جینن کے اضافی علاقوں میں 'آپریشن آئرن وال' نامی جنگجو مخالف چھاپہ ماری مہم میں توسیع کی ہے۔ سب سے پہلے آپریشن کے دوران فوجی جینن میں 'ایٹن' بختر بند اہلکاروں کی گاڑیوں کا استعمال کر رہے تھے جو عام طور پر ویسٹ بینک میں تعینات اے پی سی کے مقابلے میں کافی بھاری ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined