عالمی خبریں

حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ

تل ابیب: اسرائیلی فضائی فوج نے فلسطینی انکلیو کی جانب سے متعدد آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد غزہ پٹی میں شدت پسند تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

تصویر بشکریہ
تصویر بشکریہ  

تل ابیب: اسرائیلی فضائی فوج نے فلسطینی انکلیو کی جانب سے متعدد آتش گیر غبارے چھوڑے جانے کے بعد غزہ پٹی میں شدت پسند تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

Published: undefined

اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری دی۔ آئی ڈی ایف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ’’آج رات غزہ سے اسرائیل کی طرف آتش گیر غباروں کے جواب میں آئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نے حماس سے متعلقہ ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی کے لئے استعمال کئے جانے والے ہتھیاروں کی تعمیراتی جگہ پر حملہ کیا‘‘۔

Published: undefined

آئی ڈی ایف نے غزہ پٹی سے ہونے والے کسی بھی دہشت گردانہ حملے کے خلاف سختی سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تنازعہ میں شامل ہے۔ اسرائیل ابھی بھی فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی یونٹ کے طور پرتسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اسرائیل، غزہ پٹی سے آنے والے کسی بھی حملے کا ذمہ دار حماس کوٹھہراتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined