عالمی خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، 37 فلسطینی زخمی

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، جس کے نتیجہ میں متعدد فلسطینی زخمی ہو رہے ہیں۔ تازہ واقعات کے دوران کم از کم 37 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے

فائل تصویر / Getty Images
فائل تصویر / Getty Images 

رام اللہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ لگاتار جاری ہے، جس کے نتیجہ میں متعدد فلسطینی زخمی ہو رہے ہیں۔ تازہ واقعات کے دوران کم از کم 37 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Published: undefined

فلسطینی طبی ماہرین اور عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 35 سے زیادہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے تین کو زندہ گولہ بارود اور نو کو ربڑ کی گولیاں لگیں، جب کہ دیگر جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فائر کی گئی آنسو گیس میں سانس لینے سے متاثر ہوئے۔

Published: undefined

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ بستی مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں بیتا اور بیت دجان کے گاووں اور ققیلیہ شہر کے مشرق میں کفر قدوم گاؤں میں شدید تصادم ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور گاووں کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔

Published: undefined

کفر قدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے زنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ان کے گاؤں کے خلاف اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کے لیے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔ اسرائیلی حکام نے اب تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined