عالمی خبریں

شام کی راجدھانی دمشق کے پاس اسرائیل نے کیا فضائی حملہ، زمین پر درجنوں فوجی بھی اتارے

اسد حکومت کے دور میں حزب اللہ شام میں بھی سرگرم بتایا جاتا ہے۔ بشار الاسد کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا ریڈ اسرائیل نے مارا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>شام کی راجدھانی دمشق میں اسرائیلی حملہ</p></div>

شام کی راجدھانی دمشق میں اسرائیلی حملہ

 

اسرائیلی فوج نے شام کی راجدھانی دمشق پر زبردست فضائی حملہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس نے زمین پر بھی اپنے درجنوں فوجی اتارے ہیں، جسے اسرائیلی فوج نے ’ریڈ‘ قرار دیا ہے۔ شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دمشق کے پاس ایک علاقہ میں ہوا ہے، جو پہلے شامی فوج کا بیس تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس سائٹ پر فائٹر جیٹس سے حملے کیے ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں فوجیوں کو بھی زمینوں پر اتارا ہے۔ منگل کو بھی یہاں پر حملہ ہوا تھا، جس میں شام کے کئی فوجی مارے گئے تھے۔

Published: undefined

شام کی وزارت خارجہ کے مطابق بدھ کے روز تازہ بمباری ہوئی۔ اب تک یہ جانکاری نہیں ملی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہاں فوج اتارے جانے کا کیا مقصد تھا۔ شامی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے تقریباً 2 گھنٹے تک ریڈ کی تھی۔ یہ ریڈ دمشق کے جنوب مغرب میں واقع علاقے میں ماری گئی تھی۔ اس فوجی بیس کو پہلے ایران بھی استعمال کرتا تھا، لیکن اسرائیل نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد نیست و نابود کر دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیس پر کئی شامی فوجی تعینات رہتے ہیں۔

Published: undefined

’الجزیرہ‘ نے شامی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس ریڈ میں 4 ہیلی کاپٹر اور 2 فائٹر جیٹ کا استعمال کیا گیا۔ اس کے علاوہ درجنوں فوجی بھی شامل تھے۔ شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ اس سائٹ پر لبنان میں سرگرم دہشت گرد گروپ حزب اللہ کے ہتھیار رکھے ہوئے تھے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ اسد حکومت کے دور میں حزب اللہ شام میں بھی سرگرم بتایا جاتا ہے۔ بشار الاسد کے خاتمے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کا ریڈ اسرائیل نے مارا ہے۔

Published: undefined

یہ ریڈ کافی اہم ہے، کیونکہ گزشتہ کچھ ماہ سے امریکہ کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی کوشش ہوتی رہی ہے۔ شامی حکومت بھی چاہتی ہے کہ کوئی سیاسی سمجھوتہ ہو جائے۔ اس سے سیکورٹی سے متعلق خدشات دور ہو سکیں گی۔ ہِبرو میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دمشق اور یروشلم کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔ اس ریڈ کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع کاٹج نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ بھی کی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’اسرائیل کی سیکورٹی کے لیے ہم ہر محاذ پر دن و رات کام کر رہے ہیں اور جنگ جاری ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined