عالمی خبریں

اسماعیل صابری یعقوب ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مقرر، صدر سلطان عبداللّہ احمد شاہ نے دلوایا حلف

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے جو ہنگامہ آرائی چل رہی ہے اسماعیل اسے ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے، اس کے امکانات بہت کم ہیں۔

ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب / آئی اے این ایس
ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب / آئی اے این ایس 

کوالالامپور: ملائیشیا میں نائب صدر اسماعیل صابری یعقوب نے انڈونیشیا کے نویں وزیراعظم کا حلف اُٹھا لیا ہے، انہیں ملائیشیا کے صدر سلطان عبداللّہ احمد شاہ نے حلف دلوایا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے 5 روز قبل پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد ملائیشیا کے بادشاہ السلطان عبداللہ نے محی الدین یٰسین کے مستعفی ہونے کے بعد اسماعیل صابری یعقوب کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کیا تھا۔

Published: undefined

اسماعیل صابری ملک کی سب سے زیادہ اقتدار میں رہنے والی جماعت یونائیٹڈ ملائز نیشنل آرگینازیشن (یو ایم این او) کے بزرگ لیڈر ہیں لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں طویل عرصے سے جو ہنگامہ آرائی چل رہی ہے اسماعیل اسے ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے، اس کے امکانات بہت کم ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملائیشیا میں نجیب رزاق کو شکست کے بعد بننے والی اتحادی حکومت کے پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہے اور اگلے دو برس کے لیے محی الدین یاسین کو اقتدار دیا گیا تاہم انھیں حکومتی اتحاد میں ٹوٹ پھوٹ کے باعث معیاد سے پہلے ہی مستعفی ہونا پڑا۔

Published: undefined

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں محی الدین یاسین 17 ماہ اقتدار میں رہنے کے بعد کابینہ سمیت وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے سبب پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے حل کے لیے ملک کے بادشاہ نے یونائیٹڈ ملائیشیا نیشنل آرگنائزیشن کے رہنما اسماعیل صابری کو وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔ اسماعیل صابری نے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کی، اس کے بعد نہوں نے حلف اٹھا لیا۔

Published: undefined

اسماعیل صابری یعقوب گزشتہ حکومت میں سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کے نائب کے طور پر ذمہ داری نبھا رہے تھے اور ان کی اولین ترجیح سیاسی اتحاد میں اتفاق کو برقرار رکھنا ہے ورنہ انھیں بھی اپنے پیشروؤں کی طرح حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined