عالمی خبریں

میزائل ٹیسٹ کے دوران ایرانی بحریہ نے خود کا جہاز کیا تباہ، ایک ہلاک، کئی زخمی

ایرانی بحریہ نے عمان سمندر میں ایک اینٹی-شپ میزائل کی ٹیسٹنگ کے دوران غلطی سے اپنے ہی ایک جہاز کو نشانہ بنا دیا۔ اس حادثہ میں جہاز پر سوار ایک جوان کی موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ان دنوں امریکہ اور ایران کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور اس کشیدگی کے دوران ہی ایران کی بحریہ ٹریننگ ایکسرسائز میں لگی ہوئی ہے۔ اسی کے تحت ایران نے ایک میزائل ٹیسٹ کیا لیکن غلطی سے اس میزائل سے اپنے ہی جہاز کو نشانہ بنا دیا۔ خلیج عمان میں ہوئے اس حادثے میں ایک فوجی کی موت کی خبر ہے۔ حادثہ ٹریننگ کے دوران ہوا ہے جس میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کونارک ایرانی بحریہ کا بڑا جہاز ہے جو میزائل ٹیسٹنگ کے دوران تباہ ہو گیا۔ حالانکہ کچھ ذرائع اس بات کا اندیشہ ظاہر کر ہے ہیں کہ مہلوکین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اتوار کے روز جاسک بندرگاہ پر سرزد ہوا جو کہ تہران سے تقریباً 1270 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ میزائل نے ہیندیزان کلاس کی جہاز کونارک کو نشانہ بنایا۔ سرکاری چینل پر اس واقعہ کو ایک حادثہ قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ جہاز کو اس بات کی جانکاری دی گئی تھی کہ وہ ہدف کے کافی قریب ہے۔ میڈیا نے بتایا کہ خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق اس جہاز پر سوار تقریباً 40 فوجی اور باقی لوگ لاپتہ ہیں۔ فارس کے مطابق واقعہ میں درجنوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

مقامی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کونارک پر غلطی سے سی-802 نور میزائل سے حملہ کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ یہ غلطی کیسے ہوئی، اس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بتا پا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر واقعہ سے جڑی کئی غیر مصدقہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں زخمی فوجی اور بچاؤ اہلکاروں کو دکھایا گیا ہے۔ ایران ریوولیوشن گارڈس کارپس (آئی آر جی سی) اور بحریہ مشترکہ طور سے میزائل کا ٹیسٹ کر رہے تھے۔ کونارک کو بھی اس ٹیسٹنگ کی جانکاری تھی اور اسے طے وقت میں راستے سے ہٹنا تھا لیکن وقت سے پہلے ہی ٹیسٹ کیا گیا اور نشانہ بن گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined