آیت اللہ خامنہ ای کی فائل تصویر، آئی اے این ایس
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ نے خطرناک صورت اختیار کر لی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ دنیا میں عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ اسرائیل نے جنگ میں پہل کرتے ہوئے 13 جون کو ایران پر جان لیوا ایئر اسٹرائیک کر 78 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس اسرائیلی حملے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایران نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی۔ ایران کے حملوں میں اب تک 3 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
دریں اثنا ایران نے مغربی ممالک کو سخت وارننگ دی ہے۔ ایران نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’مغربی ممالک نے اگر اسرائیل کا ساتھ دیا یا ایرانی فضائی حملہ کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کی، تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے فوجی ٹھکانوں اور ان کے جنگی بیڑوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔‘‘ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ’’اسرائیل نے جنگ شروع کی ہے اور اب وہ اس جنگ سے باہر نہیں نکل سکتا۔ اسرائیل اس جرم سے بچ نہیں پائے گا، اس نے اپنے لیے دردناک قسمت کا انتخاب کیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے جہنم کے دروازے کھلیں گے اور ہم انہیں برباد کر دیں گے۔
Published: undefined
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے ایرانی عوام سے تاناشاہ حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کی ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ’’اسرائیل کی لڑائی آپ کے خلاف نہیں ہے، بلکہ ایران کی تاناشاہ حکومت کے خلاف ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اسرائیل کا ملٹری آپریشن ایران کے لوگوں کی آزادی کا راستہ صاف کرے گا۔‘‘ نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹز نے پیر کو ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر ایران نے یروشلم پر میزائل حملہ نہیں روکا تو تہران جلے گا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی شہریوں پر حملہ کے لیے ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined