عالمی خبریں

آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر ٹول عائد کرے گا ایران، ایرانی پارلیمنٹ سے بڑے منصوبے کو دے دی منظوری

ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے بتایا کہ اس منصوبے میں کئی اہم پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے۔ ان میں آبنائے ہرمز کا بندوبست، جہازوں کی حفاظت، ماحولیات کا تحفظ اور پیسوں کا لین شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز (فائل فوٹو)</p></div>

آبنائے ہرمز (فائل فوٹو)

 

 ایرانی پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی نے آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے تحت اس اہم سمندری راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹیکس (ٹول) عائد کیا جائے گا۔ ’آئی آر آئی بی‘ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیشن کے ایک رکن نے بتایا کہ اس منصوبے کو باضابطہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ اس میں کئی اہم پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے۔ ان میں آبنائے ہرمزکا حفاظتی انتظام، جہازوں کی حفاظت، ماحولیات کا تحفظ، اور پیسوں کا لین شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ جہازوں کو ٹیکس کی ادائیگی ایرانی کرنسی ریال میں کرنا ہوگی۔

Published: undefined

اس نئے منصوبے میں امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے داخلے پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں میں شامل ممالک کے بحری جہازوں کو بھی اس راستے سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ منصوبہ اس خطے میں ایران اور اس کی فوج کی طاقت کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ ایران اس راستے کے لیے قانونی فریم ورک بنانے کے لیے عمان کی مدد طلب کرے گا۔

Published: undefined

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی ایشیا میں ایران اور امریکہ اسرائیل اتحاد کے درمیان جنگ جاری ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری راستوں میں سے ایک ہے۔ دنیا کی تیل کی سپلائی کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ ایران اس راستے پر مکمل کنٹرول قائم کرنا چاہتا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ ممالک ایران کے ساتھ الگ سے معاہدہ کرکے وہاں سے گزررہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں امریکہ اپنے جہازوں یا کثیر القومی سکیورٹی فورسز کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائے گا۔

Published: undefined

وہیں دوسری طرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھرایران کو وارننگ دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اگر ایران نے فوری طور پر آبنائے ہرمز کو تجارت کے لیے نہ کھولا تو امریکہ ایران کے پاور پلانٹس، آئل فیلڈز اور جزیرہ خرگ پر بمباری کر کے انہیں مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر جلد معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ایران کے شہری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔

Published: undefined

امریکی صدر نے معاہدہ نہ کرنے اور48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمزنہ کھولنے پر ایران کے بجلی گھروں، تیل کے کنوؤں اور ڈی سیلی نیشن پلانٹس پر حملوں کی دھمکی دے دی۔ انہوں ’ایکس‘ پر لکھا کہ امریکہ ایران میں اپنی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے ایک نئی اور زیادہ معقول حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے جس میں بڑی پیش رفت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined