عالمی خبریں

امریکی جاسوس کے خلاف ایران نے اٹھایا سخت قدم، سزائے موت کا اعلان

ایران نے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی باشندہ محمود موسوی کو سزائے موت سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہے اس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کی۔

علامتی تصویر 
علامتی تصویر  

تہران: ایران نے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کرنے پر اپنے ہی ایک شہری کو جاسوس قرار دے کر سزائے موت سنائی۔ قاسم سلیمانی کے بارے میں دی گئی اطلاعات کی مدد سے ہی امریکہ اس پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

Published: 09 Jun 2020, 5:29 PM IST

ایرانی جمہوریہ کے نشریاتی ادارے نے ملکی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ "محمود موسوی مزد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ وہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکی ڈالر کے لئے جاسوسی کر رہا تھا۔ انہوں نے قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور اس کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا"۔ توقع ہے کہ محمود موسوی کو جلد ہی پھانسی دے دی جاگی۔ واضح رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئر پورٹ پر قاسم سلیمانی کے طیارہ سے اترنے کے فوراً بعد ہونے والے امریکی حملے میں ان کی موت ہوگئي تھی۔

Published: 09 Jun 2020, 5:29 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jun 2020, 5:29 PM IST