عالمی خبریں

’جنگ بندی‘ پر ٹرمپ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ایران کا میزائل حملہ، اسرائیل میں سائرن کی گونج اور افرا تفری

ایران کے میزائل حملے کے بعد شمالی و جنوبی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے، ایک میزائل بیر شیبہ میں گرا۔ حملہ امریکی صدر ٹرمپ نے ’جنگ بندی‘ کے دعوے کے چند گھنٹوں کے بعد کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>ایران کا اسرائیل پر حملہ / Getty Images</p></div>

ایران کا اسرائیل پر حملہ / Getty Images

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے چند گھنٹوں بعد کہ ان کی کوششوں کے باعث ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اس کی تصدیق کی۔ ایرانی حملے کے سبب شمالی اور جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے جانے لگے اور خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

Published: undefined

آئی ڈی ایف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی طرف سے بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور ان کے خلاف اسرائیل کا دفاعی نظام متحرک ہو چکا ہے۔ بیان کے مطابق، ’’خطرے کا انتباہ موصول ہوتے ہی عوام سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں چلے جائیں اور اگلے احکامات تک وہیں رہیں۔‘‘

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، داغے گئے میزائلوں میں سے ایک جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبہ میں گرا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی کے مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

Published: undefined

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ اسرائیل اگر تہران کے وقت کے مطابق صبح چار بجے تک ایران کے خلاف کیے جا رہے حملوں کو بند کر دے گا تو ایران بھی جوابی کارروائی روک دے گا۔ میزائل حملے کی اطلاع ایسے وقت سامنے آئی جب تہران میں صبح تقریباً 6 بج رہے تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل تقریباً ایک ہی وقت میں ان سے رابطے میں آئے اور انہوں نے امن کی کوششوں کا آغاز کیا۔ اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے لکھا، ’’اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا، ’’اس جنگ بندی میں اصل فتح پوری دنیا اور مشرقِ وسطیٰ کی ہے۔ دونوں ممالک اپنے مستقبل میں محبت، امن اور خوشحالی دیکھیں گے۔‘‘ اگرچہ ایران کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف اسی وقت حملے بند کرے گا جب اسرائیل بھی کارروائیاں بند کرے گا، تاہم اب تک دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی پر باقاعدہ طور پر عمل درآمد یا اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا، ’’یہ دونوں ممالک بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ سچائی اور سیدھے راستے سے ہٹتے ہیں تو بہت کچھ کھو بھی سکتے ہیں۔ خدا ان دونوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined