عالمی خبریں

ایران نے موساد کے 20 مشتبہ ایجنٹوں کو کیا گرفتار، عدلیہ نے دی مثالی سزا دینے کی تنبیہ

ایسا نہیں ہے کہ سبھی مشتبہ ایجنٹوں کو سزا دی جا رہی ہے۔ الزام غلط ثابت ہونے پر ایرانی عدالت کے ذریعہ رِہائی کا حکم بھی سنایا جا رہا ہے۔ 20 گرفتار شدگان میں سے کچھ کے خلاف الزامات ہٹا دیے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیل اور ایران کا پرچم</p></div>

اسرائیل اور ایران کا پرچم

 

ایران کی سیکورٹی ایجنسیوں نے اسرائیلی حملہ کے بعد سے ہی ملک میں موجود موساد کے ایجنٹوں کو پکڑنے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ جون کے بعد سے درجنوں ایجنٹوں کو پکڑا جا چکا ہے، ساتھ ہی کچھ کو سزائے موت بھی دی گئی ہے۔ ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ اس نے حال کے مہینوں میں موساد جاسوسی ایجنسی کے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی عدلیہ نے تنبیہ دی ہے کہ ان کے ساتھ کسی طرح کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بلکہ انھیں ایک مثالی سزا دی جائے گی۔

Published: undefined

سرکاری میڈیا کے مطابق گزشتہ بدھ کو ایران نے روزبیہہ وادی نامی ایک جوہری سائنسدانوں کو پھانسی دے دی۔ اسے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور جون میں ایران پر اسرائیلی ہوائی حملوں میں مارے گئے ایک دیگر جوہری سائنسداں کی جانکاری دینے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ایسا نہیں ہے کہ سبھی مشتبہ افراد کو ایرانی عدالت سزا دے رہی ہے۔ الزام غلط ثابت ہونے پر عدالت کے ذریعہ ان کی رِہائی کا حکم بھی سنایا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 گرفتار شدگان میں سے کچھ کے خلاف الزامات ہٹا دیے گئے ہیں اور انھیں رِہا کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، ایرانی میڈیا نے جہانگیر کے حوالے سے بتایا کہ ’’عدلیہ اسرائیلی حکومت کے جاسوسوں اور ایجنٹوں کے تئیں کوئی نرمی نہیں دکھائے گی اور سخت فیصلوں کے ساتھ ان سبھی کو ایک مثال بنائے گی۔‘‘ جہانگیر کے مطابق جانچ پوری ہونے کے بعد مکمل جانکاری منظر عام پر لائی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ رواں سال اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے قصوروار ایرانیوں کو سزائے موت دیے جانے کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے اور حال کے مہینوں میں کم از کم 8 لوگوں کو موت کی سزا دی گئی ہے۔ یہ کارروائی تب ہوئی جب اسرائیل کی طرف سے جون میں کیے گئے حملوں میں ایران کے تقریباً 30 سائنسداں کا قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ حملے اسرائیلی ایجنٹوں کی طرف سے دی گئی خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ہوئے تھے۔ کئی حملے ایران کے اندر موجود انہی ایجنٹوں نے کیے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined