
امریکہ میں ایک سنسنی خیز واقعہ میں مشہور ہند نژاد قومی سلامتی کے ماہر ایشلے ٹیلس کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چین سے روابط کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس دوران فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ہفتے کے روز ورجینیا کے شہر ویانا میں ان کے گھر پر چھاپہ مار کر 1,000 صفحات پر مشتمل انتہائی خفیہ دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
Published: undefined
ایف بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ ٹیلس کے پاس غیر قانونی طور پر امریکی قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دفاعی دستاویزات تھیں اور وہ گزشتہ چند سالوں میں کئی بار چینی حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ایف بی آئی کی طرف سے داخل کردہ حلف نامے کے مطابق ٹیلس کے گھر کے بیسمنٹ واقع دفتر میں بند کیبنٹ، ڈیسک اور بیگس میں چھپائے گئے ہزاروں دساویزات ملے جن میں کئی پر ’ ٹاپ سیکریٹ‘ اور ’سیکریٹ‘ کی مہر لگی ہوئی تھی۔
Published: undefined
امریکی تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 25 ستمبر کو ٹیلیس کو امریکی محکمہ خارجہ کے کمپیوٹر سسٹم سے سیکڑوں خفیہ دستاویزات کی پرنٹنگ کرتے ہوئے کیمرے میں قید کیا گیا تھا۔ انہثوں نے یوایس ایئرفورس ٹیکٹکس نامی 1,288 صفحات پر مشتمل فائل کو ’ایکون ریفارم‘ نام سے محفوظ کیا اور کچھ پیج پرنٹ کرنے کے بعد فائل ڈیلیٹ کردی۔ 10 اکتوبر کو ایک اور سیکیورٹی کیمرے نے ٹیلس کو اسکندریہ، ورجینیا میں سرکاری سہولت سے اپنے بیگ میں چھپاکردستاویزات لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
Published: undefined
ٹیلس اس سے قبل امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے معاون خصوصی اور نیشنل سیکیورٹی کونسل (این ایس سی) میں اسٹریٹجک پلاننگ اور جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ فی الحال محکمہ دفاع کے کنٹریکٹر اور کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں سینئر فیلو کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ایف بی آئی کے مطابق ٹیلس 11 اکتوبر کی شام کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ روم جانے کی تیاری کر رہے تھے لیکن ان کی پرواز سے قبل ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے پاس سے برآمد ہونے والے دستاویزات کی تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined