عالمی خبریں

الوداعی خطاب میں ٹرمپ نے تسلیم کیا، ’کیپیٹل ہل پر تشدد امریکی جمہوریت کا کالا دن‘

ڈونالڈ ٹرمپ نےاپنےالوداعی پیغام میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دی اورکہا کہ امریکی صدر ہونا ان کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / Getty Images 

آج جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سےحلف لیں گے جس کے ساتھ ڈونالڈ ٹرمپ کےدور کا اختتام ہوجائے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ جنہوں نے جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکار کیا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی جانے والا صدر نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کرےگا۔صدر ٹرمپ نےجو اپناالوداعی پیغام جاری کیا ہےوہ پہلے سے ریکارڈ کیا ہو اہے۔صدر ٹرمپ نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو مبارکباد دی ہے اور کیپیٹل ہل پر پر تشدد حملے کی دو ٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ ’’تمام امریکی کیپیٹل ہل پرہوئے حملے سے خوفزدہ تھے۔ سیاسی تشدد امریکہ کی وراثت پر حملہ ہے جسےکبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا اور یہ جمہوری امریکہ کا ایک کالا دن تھا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نےکوروناوبا اور چین کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ’’چین کے ساتھ ہم نے (امریکہ نے) نئی حکمت عملی پر عمل کیا تھا اور ہمارےتجارتی تعلقات تیزی سے بدل رہے تھےجس کی وجہ سےاربوں ڈالر کی امریکہ میں سرمایہ کاری ہو رہی تھی لیکن کورونا وائرس نے ہمیں الگ سمت میں جانےکےلئے مجبور کیا ۔‘‘

Published: undefined

ٹرمپ نے اپنے 19 منٹ کےاس ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکہ کا صدر ہونا ان کےلئے بہت بڑے اعزاز کی بات تھی۔ انہوں نےکہا کہ ان کی انتظامیہ نے تمام امریکی شہریوں کو پھر سے عظیم بنانے کا مشن شروع کیااور امریکی معیشت کو دنیا کی سب سے بڑی معیشت بنایا۔

Published: undefined

ٹرمپ نے جہاں جو بائیڈن کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات پیش کیں وہیں انہوں نے نئی انتظامیہ کو انتباہ بھی کیا کہ امریکہ کو مستقل بیرونی قووتوں سےخطرہ ہےلیکن سب سے بڑا خطرہ امریکہ کو اس بات سے ہے کہ امریکہ اپنا اعتماد کھو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عظیم ہونے کا اعتماد کھو رہےہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined