عالمی خبریں

تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: بائیڈن

طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

امریکی صدرجو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدرجو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ’ایڈا‘ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔

Published: undefined

امریکہ کے نیو آرلینس میں ایڈا کے سبب بجلی پلائی متاثر

وہیں امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آرلینس شہر میں طوفان ایڈا کے سبب بجلی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آئرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہوپا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں طوفان ’ایڈا‘ اتوار کی صبح کیٹگری چار کے شدید طوفان میں بدل گیا، جس سے لوسیانہ کے ساحل علاقے میں بڑی تبادہی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined