عالمی خبریں

انسانی اسمگلنگ : بنگلہ دیشی شہری کو امریکہ میں 46 ماہ کی قید

امریکہ کے ایک جج نے میکسیکو سے امریکہ میں بغیردستاویزات کے تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کےالزام میں ایک بنگلہ دیشی شہری کو تقریبا چارسال قید کی سزا سنائی ہے

جیل کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
جیل کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکہ کے ایک جج نے میکسیکو سے امریکہ میں بغیردستاویزات کے تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کےالزام میں ایک بنگلہ دیشی شہری کو تقریبا چارسال قید کی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ انصاف نے دی ہے ۔ محکمہ انصاف نے منگل کے روز کہا ’’ ایک بنگلہ دیشی شہری کو میکسیکو سے امریکہ میں بغیر دستاویزات کے لوگوں کی اسمگلنگ کرنے کے منصوبے میں اس کے کردار کے لیے 46 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ‘‘۔

Published: undefined

محکمہ انصاف کے مطابق 41 سالہ محمد میلن حسین بنگلہ دیش ، جنوبی اور وسطی امریکہ اور میکسیکو سے چلائے جانے والے ایک انسانی سمگلنگ گروہ میں شامل تھا ۔ یہ گروہ بغیردستاویزات کے تارکین وطن کو امریکہ کی جنوبی سرحد پر لانے کا کام کرتا تھا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined