عالمی خبریں

مودی کے پلیٹ فارم سے پنڈت نہرو کی تعریف، ’ہاؤڈی مودی‘ تکنے لگے آسمان! دیکھیں ویڈیو

پی ایم نریندر مودی کے پلیٹ فارم سے امریکی سینیٹر نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی کامیابیوں کا خوب ذکر کیا، انہوں نے پنڈت نہرو کے ساتھ ہی بابائے قوم مہاتما گاندھی کا بھی تذکرہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے بی جے پی حکومت ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا نام لیتی ہے، لیکن دنیا اور ملک کے عوام جدید ہندوستان کی تعمیر میں پنڈت جواہر لال نہرو کی شراکت کو اچھی طرح جانتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ہندوستان کی بات چلتی ہے تو پنڈت نہرو کا ذکر ہونا ضروری ہو جاتا ہے، امریکہ کے ہیوسٹن میں ’هاؤڈی مودی‘ پروگرام میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔ دراصل وزیر اعظم نریندر مودی کے پلیٹ فارم سے امریکی سینیٹر نے ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی کامیابیوں کا ذکر کے ساتھ انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کا بھی تذکرہ کیا۔

Published: undefined

امریکی ہاؤس آف ریپرزینٹیٹو کے رہنما اسٹینی ایچ هوایر نے کہا کہ امریکہ کی طرح ہندوستان نے بھی اپنی قدیم روایات کو گاندھی کے سبق اور نہرو کے ویژن کے ذریعے خود کو ایک محفوظ جمہوریت میں برقرار رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر ہندوستانی کے انسانی حقوق محفوظ ہیں۔

Published: undefined

امریکی لیڈر نے ہندوستان کی آزادی کے وقت آدھی رات کو دی گئی جواہر لال نہرو کی تقریر کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے ہر آنکھ سے آنسو پوچھنے کی بات کا بھی ذکر کیا، مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ جب تک لوگوں کی آنکھ میں آنسو ہیں اور وہ دکھی ہیں تب تک ہمارا کام پورا نہیں ہوگا۔

Published: undefined

صحافی راج دیپ سردیسائی نے امریکہ میں پنڈت نہرو کا ذکر ہونے کو لے کر ٹوئٹ کیا۔ راج دیپ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، ’’بھلے ہی کچھ ہندوستانی بھول گئے ہوں لیکن یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ امریکی، آئینی جمہوریت میں پنڈت نہرو کی شراکت کو نہیں بھولے ہیں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined