عالمی خبریں

مفرور افغان صدر کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کی ’بیعت‘ کر لی

سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کے وفد سے ملاقات کے بعد طالبان کی بیعت کا اعلان کیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

کابل: سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے طالبان کے وفد سے ملاقات کے بعد طالبان کی بیعت کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر اشرف غنی پندرہ اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ملک چھوڑ گئے تھے جب کہ ان خاندان کے بیشتر افراد اب بھی ملک کے اندر موجود ہیں۔

Published: undefined

تحریک طالبان نے اپنے ’ٹویٹر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی نے حاجی خلیل رحمان حقانی کے ہاتھوں امارت اسلامیہ افغانستان پر بیعت کرلی ہے۔ میڈیا کے ذریعے جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں حشمت غنی کو طالبان کے ہاتھ بیعت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

افغان "اسواکا" نیوز ایجنسی نے "ٹویٹر" پر ایک ٹویٹ کے ذریعے ایک تصویر شائع کی جس میں حشمت غنی کو بیعت کے دوران کئی طالبان رہ نماؤں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ افغان صدر نے بدھ کے روز اپنے فرار کے بعد اپنی پہلے باضابطہ رد عمل میں کہا تھا کہ افغانستان کے لوگوں کے خون خرابے سے بچانے کے لیے کابل چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خونریزی اور ایک بڑی تباہی کو روکنے کے لیے ملک سے باہر جانا پڑا۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات سے افغان عوام سے خطاب میں مزید کہا کہ ملک چھوڑتے وقت پیسے ساتھ لانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined