عالمی خبریں

سری لنکا میں دھماکوں کے سلسلہ میں مشتبہ افراد کے 41 بینک اکاؤنٹ سیل

پولس نے بتایا کہ حملے کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں کے بینک کھاتوں کو سیل کیا گیا جن میں 14کروڑ روپے تھے اور 700 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولمبو: سری لنکا میں پولس نے ایسٹر کے دن سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں مشتبہ حملہ آوروں سے منسلک 41 بینک اکاؤنٹوں کو سیل کیا جن میں 1340لاکھ روپے جمع ہیں۔ پولس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسٹر کے دن دہشت گردانہ حملہ سے وابستہ مشتبہ افراد کے بینک اکاونٹ کو سی آئی ڈی اور دہشت گردی جانچ محکمہ (ٹی آئی ڈی) نے سیل کیا اور ان کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: undefined

پولس کے ترجمان ایس پی رووان گنا سیکرا نے کہا کہ جانچ کے دوران ان بینک اکاؤنٹوں کے بارے میں پتہ چلا۔ اس مہینہ کے شروع میں پولس نے کہا تھا کہ حملے کے لئے ذمہ دار دہشت گردوں کے بینک اکاونٹ کو سیل کیا گیا جن میں 14کروڑ روپے تھے اور 700 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی گئی۔

Published: undefined

ایک میڈیا رپورٹ میں ترجمان کے حوالے سے کہا گیا کہ سی آئی ڈی ضبط کی گئی املاک کو جانچ پوری ہونے کے بعد اسے سرکاری خزانہ میں ضم کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس درمیان پانچ مشتبہ افراد کو ممنوعہ تنظیم نیشنل توحید جماعت (این ٹی جے) اور اس کے بانی ظہران ہاشم سے منسلک ہونے کے الزام میں ہیرووپتانا سے گرفتار کیا گیا۔

Published: undefined

گرفتار کیے گئے لوگوں میں ہیرووپتانا ڈویزنل سکریٹریٹ کے ایک ڈیولپمنٹ افسر، ہیرووپتانا کے سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر او ر کیولیکاڈا کے ارب اسکول کے دو ٹیچروں اور کیبت گولیوا کا ایک باشندہ شامل ہیں۔ پولس نے کہا کہ مشتبہ افراد نے انورادھا پور اور ترنکومالی میں سخت گیری پھیلانے والے تقریر کی تھی۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو این ٹی جے سے اس حملہ کے اہم مشتبہ افراد میں سے ایک ذریعہ پیسہ ملا تھا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں تقریباً 250 لوگوں کی موت اور تقریباََ 500 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ اس معاملہ کی جانچ ابھی جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined