عالمی خبریں

فرانس نے اسکول میں حجاب پر پابندی لگا کر حقوق کی خلاف ورزی کی: اقوام متحدہ

یو این کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فرانس نے ملک میں حجاب پہننے والی مسلم خاتون کے اسکول جانے پر پابندی لگا کر بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

Getty Images
Getty Images Michel Stoupak

اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ فرانس نے ایک خاتون پرحجاب پہننے پرپابندی عاید کرکے بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔فرانس میں اس خاتون پرسرپوش اوڑھنے کی بناپرایک تربیتی کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی تھی۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ اس اقدام سے شہری اورسیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور فرانسیسی اسکول نے ایک طرح سے اس معاہدے کو توڑ دیا ہے۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ 2016 میں ایک فرانسیسی شہری کی دائرکردہ شکایت پرجاری کیا ہے۔اس خاتون کا وکیل ان کا نام شائع نہیں کرنا چاہتا۔

یہ خاتون 1977 میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 2010 میں بالغوں کے لیے ایک پیشہ ورانہ تربیتی کورس میں شریک ہونا چاہتی تھیں۔انھوں نے اس کورس کے لیے انٹرویو اور داخلہ کاامتحان پاس کیا تھا۔

لیکن پیرس کے جنوب مشرقی مضافات میں واقع لانگیوین والن ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر نے عوامی تعلیمی اداروں میں مذہبی علامات پہننے پرپابندی کے قانون کی وجہ سے انھیں عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے کہا کہ ’’خاتون کو سرپوش (ہیڈ اسکارف) پہنتے ہوئے اپنے جاری تعلیمی کورس میں شرکت سے منع کرنامعاہدے کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ یہ ان کے مذہب کی آزادی کے حق پربھی پابندی ہے۔‘‘

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے یہ فیصلہ مارچ میں منظورکیاتھا لیکن اسے بدھ کے روز خاتون کے وکیل کوبھیجا گیاہے۔ان کے وکیل سیفین گوئزگوئز نے اے ایف پی کوبتایا کہ ’’یہ ایک اہم فیصلہ ہے جس سے ظاہرہوتا ہے کہ فرانس کوانسانی حقوق ،خاص طورپرمذہبی اقلیتوں اور بالخصوص مسلم کمیونٹی کے حقوق کے احترام کے معاملے میں کام کرنےکی ضرورت ہے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی