عالمی خبریں

امریکہ میں فٹبال ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم سے سات کلومیٹر دور فائرنگ کے 5 واقعات، ایک ہلاک، 4 زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ کنساس سٹی میں منگل کی شام چھ بجے سے ساڑھے چھ بجے کے درمیان فائرنگ کے پانچ واقعات ہوئے جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائ؛ تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائ؛ تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ کے کنساس سٹی میں فائرنگ کے سلسلہ میں چار افراد زخمی اور ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ زخمیوں میں ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے امریکی شائقین کو لے جانے والا اوبر ڈرائیور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کرنے والا ایک 22 سالہ شخص ہے جو واقعے کے بعد سے فرار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کنساس سٹی میں منگل کی شام 6 بجے سے 6:30 بجے کے درمیان فائرنگ کے پانچ واقعات ہوئے۔

Published: undefined

یہ تمام واقعات ایرو ہیڈ سٹیڈیم سے کم از کم 7 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آئے جہاں ارجنٹائن نے اپنا افتتاحی میچ الجزائر کے خلاف جیتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ اور دیگر دو واقعات بین ریاستی علاقوں میں اس وقت پیش آئے جب کاریں مشرق کی طرف جا رہی تھیں۔ ان میں سے ایک کار پڑوسی ریاست کنساس سے آرہی تھی۔ دیگر واقعات شہر کی مرکزی شاہراہ ٹرومین روڈ پر مشرق میں پیش آئے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ سب کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

Published: undefined

حکام کے مطابق ٹرومین روڈ پر ایک گاڑی کے کھمبے سے ٹکرانے کی اطلاع ہے، اسی علاقے کے قریب جہاں ابتدائی فائرنگ ہوئی تھی۔ ڈرائیور کو اسپتال لے جایا گیا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ نیوز پورٹل ’آج تک’ پر شائع خبر کے مطابق پولیس کیپٹن جیکب بیچینا نے کہا کہ تمام واقعات میں ایک ہی شخص ملوث ہے۔ ملزم قریب ہی ایک گھر میں موجود تھا جہاں سے مقتول کی لاش ملی۔ پولیس اور ملزم کے درمیان تصادم ہوا۔ تاہم، جب بدھ کی صبح آٹھ بجے کے قریب افسران گھر میں داخل ہوئے تو مشتبہ شخص غائب تھا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined