عالمی خبریں

کرائسٹ چرچ حملہ کے بعد پہلی نماز جمعہ کی ادائیگی، پی ایم جیسنڈا کی اجتماع میں شرکت

پیش امام جمال فودا نے نماز جمعہ کے خطبے میں وزیراعظم نیوزی لینڈ اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کیا, انہوں نے کہا کہ سانحہ کے بعد سکیورٹی اہلکار اور پولس نے جو کردار ادا کیا ہم اس پر ان کے مشکور ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد پہلی نماز جمعہ ادا کی گئی۔ سانحہ سے متاثرہ النور مسجد کے سامنے والے ہیگلے پارک میں نماز ادا کی گئی۔ نماز کے لئے ہونے والے اجتماع میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی پہنچیں اور مسلمانوں اور شہیدوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کیا۔

ہیگلے پارک میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مذاہب اورعقائد سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل رہے۔

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے اس موقع پر مختصر پیغام میں رسول اکرم کی حدیث بیان کی اور کہا ’’اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو بقیہ پورے جسم میں بھی درد ہوتا ہے۔ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہم سب متحد ہیں اور عزم کرتے ہیں کہ آگے بھی متحد رہیں گے۔

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، سانحہ کرائسٹ چرچ کے پہلی نماز جمعہ کے موقع پر دیگر شہروں اور ممالک سے بھی مذہبی اسکالرز کرائسٹ چرچ پہنچے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات اور نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

ہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے مشکور ہیں: پیش امام

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

پیش امام جمال فودا نے نماز جمعہ کے خطبے میں وزیراعظم نیوزی لینڈ اور وہاں کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور پولس نے جو کردار ادا کیا ہم اس پر ان کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا ،’’سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ہماری حفاظت کے لیے جس طرح لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے کھولے اس پر ہم بے حد مشکور ہیں۔ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمیں تقسیم کردے۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو نقصان پہنچانے کی شیطانی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔‘‘

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

جمال فودا مزید کہا، ’’وزیر اعظم جیسنڈا کی لیڈر شپ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک سبق اور مثال ہے۔ ہم عزم کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہیں گے۔‘‘ پیش امام جمال فودا نے خطبے میں کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کےلیے ایک نئی زندگی ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے، کرائسٹ چرچ میں گزشتہ جمعہ سفید فام آسٹریلیائی دہشت گرد نے مساجد پر حملہ کر کے 50 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے بیشتر ابھی تک اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

سخت حفاظتی انتظامات

نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران بائیکر گینگ نے مساجد اور نمازیوں کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں میں بھی مساجد کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

سرکاری سطح پر اذان جمعہ ٹی وی اور ریڈیو پر نشر

نماز جمعہ سے قبل اذان کو سرکاری ٹی وی اور ریڈیو پرنشر کرنے کا اعلان وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کیا تھا۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کی اذان ٹی وی اور ریڈیو پر نشر کرنے کا مقصد مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرانا تھا کہ وہ نہ صرف ملک میں محفوظ ہیں بلکہ آرام و سکون سے اپنی مذہبی عبادات بھی کرسکتے ہیں۔

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Mar 2019, 11:10 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان