عالمی خبریں

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے پہلی موت

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے ایک بزرگ خاتون کی موت ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایشلے بلوم فیلڈ نے اتوار کو یومیہ پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ساؤتھ آئی لینڈ کے ویسٹ کوسٹ علاقے کے گریماؤتھ اسپتال میں اتوار کی صبح خاتون کا انتقال ہو گیا۔ انہیں جمعہ کی صبح کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا تھا۔

Published: undefined

بلوم فیلڈ نے بتایا کہ بزرگ خاتون میں سب سے پہلے انفلوئنزا کا پتہ چلا تھا۔ اس کے ساتھ انفلوئنزا کے مریض کی طرح سلوک کیا گیا تھا اور طبی عملہ انفلوئنزا سے بچنے کے لئے مناسب حفاظتی سامان گیئر پہنے ہوئے تھے، جس کے بعد 21 ملازمین کو قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہے جومتوفیہ مریض کے قریبی رابطے میں تھے۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 60 نئے کیس سامنے آئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 514 ہو گئی ہے۔ کل نو افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے ایک آئی سی یو میں ہے۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اس بیماری کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں اور ایک شخص کی موت کے بعد سے یہ اقدام اور ضروری ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے خبردار کیا کہ حالیہ کیسز کی تعداد میں اضافہ جاری رہ سکتی ہے۔ آرڈرن نے کہا، ”موجودہ اقدامات کے باوجود ہم اور لوگوں کو بیمار ہوتے دیکھ سکتے ہیں کیونکہ انفیکشن کی علامات سامنے آنے میں وقت لگتا ہے“۔ انہوں نے چین کو توڑنے کے لئے گھر میں رہنے کی اہمیت کو پھر دوہرایا۔ انہوں نے کہا ”ہر کوئی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے“۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ نے بدھ سے قومی ایمرجنسی اور ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے ’سوشل ٹرانسمیشن‘ کو کنٹرول کرنے کے لئے گھر میں ہی رہیں۔ نیوزی لینڈ نے 19 مارچ سے اپنی سرحدوں کو غیر ملکی شہریوں کے لئے بند کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined