عالمی خبریں

عراق میں کورونا وائرس سے پہلی موت، 70 سالہ مولوی ہار گئے زندگی کی جنگ

شمالی کردش علاقہ کے میڈیکل افسر کے ترجمان نے بتایا کہ اس وائرس کی وجہ سے آج (بدھ) ایک مولوی کی موت ہو گئی۔ موت سے پہلے مولوی کو شمال مشرقی شہر سلیمانیہ میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس بہت تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ چین میں روزانہ کئی اموات ہو رہی ہیں اور اب دوسرے ممالک سے بھی اموات کی خبروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ عراق میں بھی کورونا وائرس سے پہلی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق بدھ کے روز ایک 70 سالہ مولوی کی اس مہلک وائرس نے جان لے لی۔

Published: undefined

عراق میں جاری ایک سرکاری بیان میں جانکاری دی گئی ہے کہ اب تک عراق میں کل 31 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور انھیں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ شمالی کردش علاقہ کے میڈیکل افسر کے ترجمان نے بتایا کہ اس وائرس کی وجہ سے آج (بدھ) ایک مولوی کی موت ہو گئی۔ موت سے پہلے مولوی کو شمال مشرقی شہر سلیمانیہ میں الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔

Published: undefined

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولوی نے ایران سے لوٹے کچھ عراقی لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ چین اور جنوبی کوریا کے بعد ایران ایسا ملک ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 77 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جب کہ 2300 لوگوں سے زیادہ متاثر ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عراق دراصل ایران کے سب سے بڑے ایکسپورٹ بازاروں میں سے ایک ہے۔ ایرانی زائرین کے لیے عراق کافی اہمیت رکھتا ہے۔ ایران کے لوگ عراق کے نجف اور کربلا کے معروف شہروں کا دورہ کرتے ہیں۔ کورونا وائرس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد عراق نے ایران سے ملحق اپنی سرحدوں کو سیل کر دیا ہے اور غیر ملکی شہریوں کی آمد و رفت پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined