عالمی خبریں

فلپائن میں صدارتی انتخاب کے دوران گولی باری، 3 افراد ہلاک

فوج نے بتایا کہ دو وین میں سوار حملہ آوروں نے بلوان شہر میں ووٹنگ کے عمل میں مدد کر رہے فوجیوں پر صبح تقریباً 7.25 بجے گولیاں چلائیں۔

فلپائن، تصویر آئی اے این ایس
فلپائن، تصویر آئی اے این ایس 

فلپائن میں صدارتی انتخاب کے لیے جاری ووٹنگ کے درمیان پیر کو ماگوئنداناؤ شہر میں ایک ووٹنگ مرکز کے پاس گولی باری کے واقعہ میں تین لوگوں کی موت ہو گئی اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ انتخابی کمیشن نے بیسلن علاقہ کے سمیسپ شہر میں بھی صبح ایک گولی باری کے واقعہ کی اطلاع دی۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ حملے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے کہا کہ دو وین میں سوار حملہ آوروں نے بلوان شہر میں ووٹنگ کے عمل میں مدد کر رہے فوجیوں پر صبح تقریباً 7.25 بجے گولیاں چلائیں۔ فوج کے مطابق متاثرہ شہر میں میئر کے لیے انتخاب لڑ رہے ایک مقامی سیاسی لیڈر کا حامی تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل پیر کو پولیس نے بتایا کہ انتخاب سے قبل یعنی اتوار کی شب مگوئنداناؤ شہر میں گرینیڈ دھماکہ میں کم از کم آٹھ لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا کہ دھماکہ داتو انسے شہر میں ہوا جب کہ دوسرا دھماکہ شریف اگواک شہر کے پاس ہوا۔ کسی بھی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

Published: undefined

پولیس ’ہاٹ اسپاٹ‘ کی شکل میں نشان زد علاقوں میں حملوں کی جانچ کر رہی ہے۔ افسران نے کہا کہ ان علاقوں میں ہوئے تشدد سے ووٹنگ کا عمل رخنہ انداز نہیں ہوا۔ 65.7 ملین سے زیادہ فلپائن کے باشندے پیر کو ایک نئے صدر، نائب صدر، 12 سینیٹرس، ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوس کے 300 سے زائد اراکین اور 17000 سے زائد مقامی افسران کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹنگ کرنے کے اہل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined