عالمی خبریں

ایلون مسک سرکاری ملازمین کی کٹوتی کی تیاری میں، کہا- 'ورک رپورٹ دو ورنہ نوکری سے باہر'

مسک نے 'ایکس' پر لکھا، "صدر کی ہدایات کے مطابق سبھی سرکاری ملازمین کو ایک میل ملے گا۔ آپ سے گزارش ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے کام کاج کی تفصیل دیں۔ ایسا نہ کرنے پر ان کا استعفیٰ مان لیا جائے گا۔"

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک / آئی اے این ایس</p></div>

ایلون مسک / آئی اے این ایس

 

امریکہ میں ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی سی اینشی (ڈی او جی ای) کے ہیڈ ایلون مسک نے سرکاری ملازمین کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنے کام کی تفصیل (ورک رپورٹ) نہیں بھیجتے ہیں تو یہ مان لیا جائے گا کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ انہوں نے ملازمین سے ہفتہ بھر کے کام کاج کی جانکاری دینے کے لیے کہا ہے۔ واضح ہو کہ ٹرمپ کی حکومت میں مسک کو حکومت کا اقتصادی بوجھ کم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی کے تحت نئی حکومت بننے کے بعد کئی محکموں سے چھنٹنی شروع ہو چکی ہے۔

Published: undefined

مسک نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا، "صدر کی ہدایات کے مطابق سبھی سرکاری ملازمین کو ایک میل ملے گا۔ آپ سے گزارش ہے کہ بات کو سمجھیں اور گزشتہ ہفتہ کے کام کاج کی تفصیل دیں۔ ایسا نہ کرنے پر ان کا استعفیٰ مان لیا جائے گا۔" مسک نے 'ایکس' پر کیے گئے پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ اس کی ڈیڈ لائن کیا ہے۔ معلوم ہو کہ جمعہ کو ہی محکمہ دفاع میں سویلین ورک فورس کم کیا گیا تھا۔

Published: undefined

ٹرمپ انتظامیہ نے کئی دیگر محکموں میں بھی لوگوں کی نوکریاں چھین لی ہیں۔ ڈی او جی ای نام کا نیا محکمہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بنایا ہے جو کہ آزادانہ طور پر کام کرتا ہے۔ انتخاب کے دوران ڈونالڈ ٹرمپ کی کھل کر مدد کرنے والے ایلون مسک کو بڑی ذمہ داری بھی دے دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور انہیں اور بھی زیادہ جارحانہ ہونا پڑے گا۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ہندوستان میں ٹیسلا کی فیکٹری لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس معاملے میں ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مسک ایسا کرتے ہیں تو یہ امریکہ کے تئیں انصاف ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined