عالمی خبریں

ایکواڈور کی جیل میں فساد، 31 افراد ہلاک

ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل کی جیل میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے فسادات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>ایکواڈور جیل فساد / Getty Images</p></div>

ایکواڈور جیل فساد / Getty Images

 
Agencia Press South

کوئٹو: ایکواڈور کے بندرگاہی شہر گویاکیل کی جیل میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے فسادات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ جب کہ فسادات میں 14 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایکواڈور کے جنرل پراسیکیوٹر کے دفتر نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

اس سے قبل منگل کے روز پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا تھا کہ گویاکیل کی لیٹورل جیل میں جھڑپوں میں 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ایکواڈور کے حکام نے ہفتے کے روز ملک کی کچھ جیلوں میں فسادات پھوٹنے کے بعد ملک کے جیلوں کے نظام میں 60 دن کے ایمرجنسی کا اعلان کیا اور جیلوں میں بدامنی پر قابو پانے میں مدد کے لیے فوج کو ہدایات جاری کیں۔

Published: undefined

گویاکیل جیل قیدیوں کے درمیان فسادات کے لیے بدنام ہے۔ اس سے قبل ستمبر 2021 میں جیل میں ہونے والے فسادات میں 119 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور کئی قیدی زخمی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined