ظہران ممدانی، تصویر سوشل میڈیا
امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویارک کے پہلے اور کم عمر میئر بن کر ہندوستان نژاد ظہران ممدانی نے تاریخ رقم کی ہے۔ ممدانی کی اس کامیابی نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔ وہیں ناقدین ممدانی کی اس جیت پر سوال بھی اٹھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ وہ نیویارک شہر آئے اور وہاں کا شہری نہ ہونے کے باوجود ممدانی کو غیر قانونی طور سے ووٹ دینے میں کامیاب رہے۔ اس معاملے پر امریکی سینیٹ کے لئے الیکشن لڑرہے ٹیکساس کے ایک ریپبلکن رہنمانے ظہران ممدانی کو نشانہ بنایا ہے۔
Published: undefined
یزان نامی ایک ’ایکس‘ صارف نے بیلٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں دو دن پہلے نیویارک شہر پہنچا ہوں، میں نہ تو امریکی شہری ہوں اور نہ ہی وہاں کا رہائشی، اس کے باوجود میں جلد پہنچ کر ووٹ ڈالنے میں کامیاب ہو گیا، انہیں صرف ایک پتہ کی ضرورت تھی، تو وہ میں نے بتا دیا اور ممدانی کو ووٹ دیا۔’ چلو نیویارک چلتے ہیں‘۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بہت سے لوگوں نے ممدانی پر کڑی تنقید کی، جن میں الیگزینڈر ڈنکن بھی شامل ہیں، جو 2026 میں ٹیکساس سے امریکی سینیٹ کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ ڈنکن نے لکھا کہ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے انتخابات چوری کئے جاتے ہیں۔ ان کا آدمی کھلے عام فخر کر رہا ہے کہ وہ دو دن پہلے ہی نیویارک شہر پہنچا تھا اور وہاں کا رہائشی یا شہری بھی نہیں ہے، پھر بھی وہ ممدانی کو ووٹ ڈالنے کا اہل ہے۔
Published: undefined
یزان کی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ایک شخص نے لکھا کہ ’یہ ووٹنگ فراڈ ہے‘۔ایک اور نے لکھا کہ’ایسا لگتا ہے کہ آپ نے قانون توڑا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ افسران کو اس کی اطلاع ضرور دی جائے گی‘۔ ایک دیگرصارف نے سوال کیا کہ ’غیر شہری کو ووٹ ڈالنے کی اجازت کیوں دی جائے گی؟ جبکہ دوسرے نے کہا کہ’آپ کو ملک بدر کر دینا چاہیے‘۔
Published: undefined
اس دوران ایک دوسری پوسٹ میں یزان نے کہا کہ ووٹنگ کے بارے میں ان کی پوسٹ محض ایک مذاق تھی۔ 29 اکتوبر کو ایک اور صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یزان نے لکھا کہ ویسے، یہ ایک مذاق ہے، میں نے یہیں سے یہ تصویر لی ہے، جو بھی انتخابات کے جواز پر شک کرتا ہے وہ احمق ہے۔ ووٹنگ کی سہولیات کے بارے میں یزان کی پچھلی پوسٹ میں ایک کمیونٹی نوٹ بھی شامل ہے جو’ایکس‘ صارفین کو ان کی پوسٹ پر’ری ڈائریکٹ‘ کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ یہ ایک مذاق تھا۔ نوٹ میں لکھا ہے کہ ’یزان نے یہاں جو کچھ بیان کیا ہے وہ ایک مذاق ہے‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined