عالمی خبریں

ڈنمارک کی تاریخ میں کم عمر ترین متوقع وزیر اعظم ہوں گی فریڈریکسن

فریڈریکسن نے کہا ہے کہ وہ حکومت کا آغاز کفایت شعاری سے کریں گی۔ اس کے بعد ہی بہبودی اور فلاحی اخراجات بڑھائے جائیں گے اور ماحولیات کے محاذ پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کوپن ہیگن: سوشل ڈیموکریٹ خاتون سیاستدان میٹے فریڈریکسن ڈنمارک کی آئندہ وزیر اعظم ہوں گی۔فریڈریکسن (41) نے جو ملک کی پہلی سب سے کم عمر خاتون وزیر اعظم ہوں گی، آج اعلان کیا کہ وہ ایک یساری جھکاؤ رکھنے والی حکومت کی قیادت کرنے جا رہی ہیں۔

Published: undefined

ملک میں عام انتخابات کے بعدتقریباً تین ہفتے لگاتار مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔ بالآخر فریڈریکسن کی پارٹی اور دیگر یساری جماعتوں کے مابین اتفاق رائے ہو گیا۔ اس طرح کوپن ہیگن میں اگلی حکومت یساری جماعتیں ہی مل کر بنائیں گی۔

Published: undefined

متوقع وزیر اعظم نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر ایک پریس کانفرنس میں جب اس نئے نظم کا اعلان کیا تو ڈینش سوشل ڈیموکریٹس کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت کو جو ایک اقلیتی حکومت ہوگی، سینٹر لیفٹ بلاک کی چند چھوٹی جماعتوں کی طرف سے بھی تائید مل گئی۔ فریڈریکسن نے کہا ہے کہ حکومت کا آغاز کفایت شعاری سے کریں گی۔ اس کے بعد بہبودی اور فلاحی اخراجات بڑھائے جائیں گے اور ماحولیات کے محاذ پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined