عالمی خبریں

امریکہ میں وینزویلا کے سفارت خانے کو قبضہ میں لینے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ

مادرو نے امریکہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے گوائیڈو کو اپنے کٹھ پتلی کے طور پر قائم کرنے اور وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی نیت سے بغاوت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ میں وینزویلا کے سفارت خانے کو قبضہ میں لیے جانے اور وینزویلا حکومت کے مہمانوں کے طور پر سفارتی سہولیات میں رہ رہے چار کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر تقریباً 200 لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

Published: 19 May 2019, 6:10 PM IST

ذرائع کے مطابق مظاہرین شروع میں وینزویلا کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور پھر وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا جہاں کئی مقررین نے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے اسے تحلیل کرنے کے امریکی حکومت کے کاموں کو دوہرایا اور ایک خطرناک مثال پیش کی امریکہ سمیت دنیا کے تمام سفارتی مراعات کو خطرے میں ڈالتی ہے۔

Published: 19 May 2019, 6:10 PM IST

تقریباً 20 پولس افسران وردی میں آئے اور بہت سے دوسرے بغیر وردی کے وینزویلا کے سفارت خانے کے باہر موجود رہے۔ پولس نے وائٹ ہاؤس کی طرف بڑھتے ہوئے جلوس کو روکنے کے لئے ٹریفک کو بلاک کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ گوائیڈو کی حکومت جسے امریکہ وینزویلا کے رہنما کے طور پر تسلیم کیا ہے، نے مظاہرین کو سفارت خانے سے ہٹانے میں امریکی مدد مانگی۔

Published: 19 May 2019, 6:10 PM IST

وینزویلا میں جنوری سے حالات کشیدہ ہیں کیونکہ حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دے دیا تھا، اس کے بعد، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گوائیڈو کو تسلیم کرتے ہوئے مادورو کو اس پوزیشن سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے بار بار کہا ہے کہ وینزویلا کے بحران کا حل فوجی کارروائی کے ساتھ تمام ت متبادل کھلے ہوئے ہیں۔

Published: 19 May 2019, 6:10 PM IST

مادرو نے امریکہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے گوائیڈو کو اپنے کٹھ پتلی کے طور پر قائم کرنے اور وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی نیت سے بغاوت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

Published: 19 May 2019, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 May 2019, 6:10 PM IST