
روسی صدر پوتن کا استقبال کرتے وزیر اعظم مودی / آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ہندوستان آمد کے بعد راجدھانی دہلی میں ٹریفک کی سخت نگرانی اور وسیع حفاظتی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ پوتن جمعرات کی شب دہلی پہنچے، جہاں سرکاری سطح پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ آج ان کے مختلف اہم پروگرام طے ہیں، جن میں راج گھاٹ پر خراجِ عقیدت، بھارت منڈپم میں میٹنگز، حیدرآباد ہاؤس میں اعلیٰ سطحی مذاکرات اور بعد ازاں راشٹرپتی بھون میں رسمی تقریب شامل ہے۔ انہی مصروفیات کے باعث دہلی پولیس نے شہریوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق جمعہ کو مختلف سڑکوں پر سخت پابندیاں نافذ رہیں گی اور کئی اہم راستوں پر ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔ پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور خاص طور پر ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور آئی ایس بی ٹی جانے والے مسافر اپنی روانگی کا وقت پہلے سے طے کریں تاکہ کسی ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے۔
ایڈوائزری کے مطابق مدر ٹریسا کریسنٹ، تین مورتی مارگ، اکبر روڈ، ایم ایل این پی، جن پتھ روڈ، پرگتی میدان ٹنل، آئی ٹی او چوراہا اور متصل علاقوں میں ٹریفک کی سخت پابندیاں رہیں گی۔ صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ڈبلیو پوائنٹ، اے پوائنٹ، آئی ٹی او چوک، بہاردر شاہ ظفر مارگ، دہلی گیٹ، جے ایل این مارگ، راج گھاٹ کراسنگ، شانتی ون کراسنگ، ہنومان سیتو وے پوائنٹ، نیتاجی سبھاش مارگ، نشاد راج مارگ، سلیم گڑھ فلائی اوور بائی پاس، ایم جی ایم ـ پرگتی میدان ٹنل سے ہنومان سیتو، کشمیری گیٹ، وکاس مارگ اور آئی پی مارگ پر ٹریفک مکمل طور پر بند رہے گا۔
Published: undefined
پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ایم جی ایم پرگتی میدان ٹنل مکمل طور پر بند رہے گی اور گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا جائے گا۔ اس کے علاوہ پارکنگ کے حوالے سے بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بہادر شاہ ظفر مارگ، جے ایل این مارگ، رنگ روڈ (ہنومان سیتو سے شانتی ون – راج گھاٹ تک)، آئی پی فلائی اوور سے پرگتی میدان ٹنل تک، نشاد راج مارگ اور آئی پی مارگ پر پارکنگ کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے ’ایکس‘ پر جاری ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ نو پارکنگ والے علاقوں میں کھڑی گاڑیوں کو فوراً کرین کے ذریعے اٹھایا جائے گا اور مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مزید یہ کہ مدر ٹریسا کریسنٹ، تین مورتی مارگ، اکبر روڈ، ایم ایل این پی اور جن پتھ روڈ پر صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک کسی بھی گاڑی کو رکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined