عالمی خبریں

کورونا وائرس: مہلوکین کی تعداد بڑھ کر ہوئی 2345

چین کے صدر جن پنگ میں بل گیٹس کو خط لکھ کر کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے چین کے اداروں کی مدد کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے جمعہ کو109 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیواوبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی ہے جبکہ 397 نئے کیس آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 76،288 مریضوں میں اس وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ صوبہ ہبوئی میں کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ 106 افراد کی موت ہوئی جبکہ ژیانگ، شنگھائی، کنسٹرکشن کارپس اور ہبوئی میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ یہ تمام نئے کیسز اور اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی ہے۔ کمیشن نے کہا، ’’ملک کے 31 صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تقریبا 76،288 مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 53،284 لوگ اب بھی بیمار ہیں، جس میں 11،477 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ وہیں 20،659 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے‘‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا ہندوستان سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

دوسری طرف چین کے صدر شی جن پنگ نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئر بل گیٹس کو خط لکھ کر ان کے خط کا جواب دیا ہے اور کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے چین کےاداروں کی مدد کے لئے شکریہ اداکیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گیٹس نے چھ فروری کو مسٹر جن پنگ کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ان کا فاؤنڈیشن ہنگامی طور پر 10 کروڑ ڈالر تک مدد کرنے کے لئے مصروف عمل ہے، جس میں چین کےایپیڈمیولوجیکل ریسرچ ، ایمرجنسی سروس اور ادویات، ویکسین اور تشخیص و علاج کو دینے میں مدد ملے گی۔

Published: undefined

جن پنگ نے مسٹر گیٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ میں ایسے اہم لمحے میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی سخاوت اور چینی لوگوں کے تئیں آپ کے اظہار یکجہتی کے کام کی ستائش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا’’اس وبا کے شروع ہونے کے بعد سے میں نے اعتماد و بھروسہ اور سائنسی بنیاد پر مقررہ اہداف کے واسطے اس سے لڑنے کے لئے چین کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہم چین اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم عالمی صحت عامہ کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں‘‘۔

Published: undefined

چین کے صدر نے گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا’’فاؤنڈیشن عالمی کارروائی میں شامل ہونے میں آگے رہا ہے اور عالمی ذمہ داریوں کو نبھانے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔ میں چین کے متعلقہ اداروں کے ساتھ آپ کے تعاون کی حمایت کرتا ہوں‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined