عالمی خبریں

پوری دنیا میں 41 لاکھ سے زیادہ کورونا متاثرین

امریکہ میں اس مسئلہ کو لے کر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ناراضگی بڑھ رہی ہے اور ان کے بیانات پارٹی اور ان کے خود کے لئے مسئلہ بن رہے ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مستقل اضافہ جاری ہےاور پوری دنیا میں آخری اعداد و شمار ملنے تک 2 لاکھ 80 ہزار افراد اس وبا سے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اس مسئلہ کو لے کر صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف ناراضگی بڑھ رہی ہے اور ان کے بیانات پارٹی اور ان کے خود کے لئے مسئلہ بن رہے ہیں۔

Published: undefined

یوروپ کے ملک برطانیہ میں کورونا سے ہونے والی اموات میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور وہاں یہ تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور وہاں ابھی اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسپین اور فرانس میں یہ تعداد 26 ہزار سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

روس میں کل دس ہزار نئے معاملوں کے رپورٹ ہونے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار سے زیادہ ہے لیکن وہاں مرنے والوں کی تعداد 1800 سے تھوڑی زیادہ ہے۔ سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور وہاں اموات کی تعداد 239 ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہے اور وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 636 ہے۔ اسرائیل میں متاثرین کی تعداد 16 ہزار سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 247 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined