عالمی خبریں

دنیا میں کورونا سے 3.57 لاکھ سے زائد ہلاکتیں، اور 57.88 لاکھ سے زائد متاثر

اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے اور متاثرین کی تعداد میں بھی امریکہ سر فہرست ہے

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

دنیا بھر میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ 19) سے مرنے والے لوگوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد 57.88لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

Published: undefined

كووڈ -19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں امریکہ پوری دنیا میں پہلے مقام پر ہے، جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ وہیں اس جان لیوا وائرس سے ہونے والی اموات کے مطابق امریکہ پہلے، برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔ہندوستان میں بھی کوروناوائرس کا قہر کم نہیں ہوا ہے لیکن کچھ راحت کی بات یہ ہے کہ یہاں مسلسل دو دن سے نئے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Published: undefined

عالمی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس وبا سے اب تک 17.45 لاکھ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اوراس کے سبب 102,107 اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں برازیل میں بھی کورونانے اب تک 414661 لوگوں کو اپنی زد میں لیا ہے اور 25697 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے۔ روس میں بھی كووڈ -19 کا غضب جاری ہے اور یہاں اس کے انفیکشن سے اب تک 370680 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3968 لوگوں نے جان گنوائی ہے۔

Published: undefined

برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 266602 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37542 اموات ہو چکی ہیں۔یورپی ملک اٹلی میں بھی اس وبا نے بہت تباہی برپا کی ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 32955 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 2.31 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں كووڈ -19 سے اب تک 2.37 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27117 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔ اس عالمی وبا کے اصل مقام چین میں اب تک 84103 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں اوریہاں 4638 اموات ہوئی ہیں۔

Published: undefined

یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورت حال کافی خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 182847 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 28533 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 181524 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8416 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بیلجیم میں 9364، میکسیکو میں 8134، کناڈا میں 6753، ہالینڈ میں 5890، سویڈن میں 4220، پیرو میں 3788، ایکواڈور میں 3203، سوئٹزرلینڈ میں 1915، آئر لینڈ میں 1615 اور پرتگال میں 1356 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 59151 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1225 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ترکی میں کوروناسے اب تک 1.59 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4397 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کوروناوائرس سے خلیجی ملک ایران میں 141591 لوگ متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 7564 لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined