عالمی خبریں

کورونا نے اب امریکی بحریہ پر ڈھایا قہر، 64 فوجی اہلکار کووڈ-19 پازیٹو

میڈیا رپورٹ میں لیفٹیننٹ کمانڈر میگن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنگی جہاز ‘یو ایس ایس کڈ’ کو سان ڈیاگو میں سینی ٹائز اور صاف کیا جا رہا ہے جبکہ عملہ ارکان کو آئیسولیشن اور قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ کی کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو بحری اڈے میں جنگی جہاز یو ایس ایس کڈ پر تعینات 64 فوجی مہلک کورونا وائرس ’ كووڈ 19‘ کی جانچ رپورٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔ واشنگٹن کے اخبار ڈیلی ہیرالڈ کی رپورٹوں کے مطابق جنگی جہاز پر عملے کے ارکان سمیت تقریباً 300 افراد ہیں اور منگل کو 63 فیصد افراد کی جانچ کی گئی تھی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ میں لیفٹیننٹ کمانڈر میگن اسحاق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سبھی کی جانچ کی جائے گی۔ بحریہ کے دفتر نے یہ اطلاع فراہم کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جہاز کو سان ڈیاگو میں سینیٹائز اور صاف کیا جا رہا ہے جبکہ عملہ ارکان کو آئیسولیشن اور قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کا یہ دوسرا جنگی جہاز ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے جبکہ طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ سمندر میں تعینات ہے۔ كڈ جنگی جہاز مشرقی الکاہل میں بڑھتی ہوئی اسمگلنگ روکنے کے لئے حال ہی میں تعینات کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined