عالمی خبریں

امریکہ میں کورونا: اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز، 68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود اس مہلک وائرس کا اثر ہنوز برقرار ہے اور ملک میں منگل کے روز ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی Liang Sen

نیویارک: امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود اس مہلک وائرس کا اثر ہنوز برقرار ہے اور ملک میں منگل کے روز ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Published: undefined

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے امریکہ میں اب تک 6856884 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر کے 200005 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

نیو یارک میں کورونا سے سب سے زیادہ 33092 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ نیو جرسی میں 16069 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کا تقریباً 20 فیصد امریکہ سے ہے۔ تاہم، امریکہ میں 27 مئی تک ایک لاکھ افراد کی موت ہو گئی تھی اور مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے میں چار ماہ لگے تھے۔

Published: undefined

واشنگٹن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کی پیش گوئی کے مطابق یکم جنوری 2021 تک کورونا سے امریکہ میں 370000 سے زیادہ امریکیوں کی موت ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو