عالمی خبریں

کیپٹل ہل تشدد میں ہندوستانی پرچم لہرانے والے شخص کے خلاف شکایت درج

کیپٹل ہل کے باہر ہوئے تشدد میں جس شخص نے ہندوستانی پرچم لہرایا تھا اس کا نام ونسینٹ جیویر بتایا جاتا ہے اور ایسی بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ ہندوستان کا شہری ہے۔

کیپٹل ہل تشدد کے دوران ہندوستانی پرچم بھی نظر آیا تھا / تصویر آئی اے این ایس
کیپٹل ہل تشدد کے دوران ہندوستانی پرچم بھی نظر آیا تھا / تصویر آئی اے این ایس 

امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل کے باہر صدر ڈونالڈ ٹرمپ حامی بھیڑ کے ذریعہ تشدد کیے جانے کا معاملہ اب ٹھنڈا پڑ گیا ہے، لیکن اس تشدد میں ہندوستانی پرچم لہرانے کا معاملہ فی الحال ٹھنڈا پڑتا ہوا معلوم نہیں پڑ رہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اس شخص کے خلاف دہلی پولس میں ایک شکایت درج کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضروری کارروائی کی جائے۔

Published: 09 Jan 2021, 9:39 PM IST

کیپٹل ہل کے باہر ہوئے تشدد میں جس شخص نے ہندوستانی پرچم لہرایا تھا اس کا نام ونسینٹ جیویر بتایا جاتا ہے اور ایسی بھی خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ ہندوستان کا شہری ہے۔ اسے کیپٹل ہل میں ترنگا ہاتھ میں لیے ٹرمپ حامیوں کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ تشدد کے دوران ایک ویڈیو میں ترنگا نظر آنے پر کئی لوگوں نے اعتراض ظاہر کیا اور یہی وجہ ہے کہ دہلی پولس میں شکایت درج کی گئی ہے۔

Published: 09 Jan 2021, 9:39 PM IST

واضح رہے کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے وہ ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں کیپٹل تشدد کے دوران کئی ٹرمپ حامی افراد کے ہاتھوں میں امریکی پرچم تھا، جب کہ ان سبھی کے ساتھ ایک ہندوستانی پرچم بھی لہراتا نظر آیا تھا۔ ورون گاندھی نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’وہاں ہندوستانی پرچم کیوں ہے؟ یہ ایک ایسی لڑائی ہے جس میں ہمیں قطعاً حصہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

Published: 09 Jan 2021, 9:39 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jan 2021, 9:39 PM IST