
فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکہ کی متعدد ریاستیں اس وقت بھیانک اور تباہ کن برفانی طوفان کی زد میں ہیں، جہاں شدید برفباری اور بارش کے باعث نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ خبروں کے مطابق امریکہ کی 40 فیصد سے زیادہ آبادی یعنی تقریباً 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ملک کی 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ اس سلسلے میں نیو میکسیکو سے لے کر نیو انگلینڈ تک برفانی طوفان کی وارننگ کے دائرے میں ہیں۔
Published: undefined
اس دوران نیشنل ویدر سروس نے ہفتہ سے پیر تک جنوبی راکی سے نیو انگلینڈ تک شدید برفباری، تیز ہواؤں اور جما دینے والی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ نیشنل ویدر سروس کے ماہر موسمیات ایلیسن سنٹوریلی نے کہا کہ برف بہت آہستہ آہستہ پگھلے گی اور جلدی کم نہیں ہوگی، جس سے امدادی سرگرمیوں میں نمایاں طور پر رکاوٹ پیدا ہوگی۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے تک ایک درجن ریاستوں کے لیے ایمرجنسی کے اعلان کی منظوری دے دی تھی اورآئندہ بھی ریاستوں کے لیے مزید اعلان کیے جانے کی توقع ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بتایا کہ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کئی ریاستوں میں ضروری سامان، اہلکار اور تلاش اور بچاؤ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ نوم نے کہا کہ ہم صرف یہی اپیل کرتے ہیں کہ سبھی لوگ سمجھداری سے کام لیں اور اگر ممکن ہو تو گھر کے اندر ہی رہیں۔
Published: undefined
’پاور آوٹیج یوایس‘کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے ہفتے کے روز تقریباً 120,000 بجلی کٹوتی کی اطلاع ملی، جس میں ٹیکساس اور لوزیانا میں تقریباً 50۔ 50 ہزار بجلی کٹوتی شامل ہیں۔ لوزیانا سرحد کے پاس ٹیکساس، شیلبی کاؤنٹی میں برف کے وزن سے درخت ٹوٹ گئے جس سے بجلی کی تاریں گر گئیں۔ کاؤنٹی کے 16,000 رہائشیوں میں سے تقریبا ایک تہائی لوگوں کو بجلی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو امریکہ بھر میں تقریباً 13000 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اوکلاہوما سٹی کے ول راجرز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہفتے کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور اتوار کی صبح کی تمام پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
Published: undefined
اس دوران نیویارک کے میئر نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ شدید برفانی طوفان کے باعث امریکہ بھر میں 84 ہزار سے زائد صارفین بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے ہیں۔ اس دوران امریکی صدر نے کہا ہے کہ وفاقی اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا اور طوفان سے متاثرہ تمام ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ حکام کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined