عالمی خبریں

چین بنا رہا ہے چاند، 2020 سے اس کی روشنی سے جگمگائیں گی ملک کی سڑکیں

چين، روس اور امريکا کی طرز پر چلتے ہوئے خلائی سائنس کے ميدان ميں بھی ترقی کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے ميں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ايسا ہی ايک منصوبہ خلاء ميں مصنوعی چاند بھيجنے کا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دنيا بھر ميں شہری علاقوں ميں روشنی کی ضرورت ذرا کچھ زيادہ ہی پڑتی ہے۔ ايک طرف گھروں اور دفاتر ميں بے پناہ بجلی درکار ہوتی ہے تو دوسری طرف سڑکوں اور شاہراہوں کو روشن رکھنے کے ليے بھی بجلی درکار ہے۔ بجلی کے اخراجات محدود کرتے ہوئے سڑکوں وغيرہ کو روشن بنانے کے ليے اب چين نے ايک بڑا ہی منفرد منصوبہ بنايا ہے۔ يہ ايشيائی ملک سن 2020 تک خلا ميں مصنوعی چاند بھيجنا چاہتا ہے۔ اس بارے ميں خبر چين کے سرکاری ميڈيا پر گزشتہ 19 اکتوبر کو جاری کی گئی۔

Published: 20 Oct 2018, 6:58 AM IST

چين کے جنوبی صوبہ سيچوان کے شہر شينگڈو ميں بڑی بڑی روشنی والی سيٹلائٹس کی تياری جاری ہے۔ ’چائنا ڈيلی‘ نامی اخبار کے مطابق يہ سيٹلائٹس چاند کے ساتھ ہی روشنی پھينکيں گی تاہم ان کی روشنی چاند سے نکلنے والی روشنی کے مقابلے ميں آٹھ گنا زيادہ ہو گی۔ انسان کا تعمير کردہ ايسا پہلا مصنوعی چاند سيچوان ميں شيشانگ لانچ سينٹر سے سن 2020 ميں لانچ کيا جائے گا، جس کے بعد 2022ء تک ايسے تين مزيد چاند خلاء ميں بھيجے جائيں گے۔

Published: 20 Oct 2018, 6:58 AM IST

اس منصوبے کو پايہ تکميل تک پہنچانے کے ليے سرگرم ايجنسی کے سربراہ وو چن فينگ نے بتايا ہے کہ پہلا چاند تجرباتی طور پر بھيجا جائے گا اور اگر يہ تجربہ کامياب رہا تو بعد ميں بھيجے جانے والے چاند اصل کام کريں گے۔ سورج کی روشنی منعکس کر کے روشنی پھيلانے کا کام کرنے والے مستقبل کے يہ مصنوعی چاند شہری علاقوں ميں سڑکوں وغيرہ پر نصب لائٹس کا نعم البدل ثابت ہو سکتے ہيں۔ روشنی حاصل کرنے کے اس نئے ذريعے کو ضرورت پڑنے پر کسی قدرتی آفت وغيرہ کی صورت ميں بھی استعمال کيا جا سکتا ہے۔ يہ مصنوعی چاند امدادی کاموں کے ليے روشنی فراہم کر سکتے ہيں۔

Published: 20 Oct 2018, 6:58 AM IST

چين نے خلاء ميں امريکا اور روس کی پيش قدمی کو مد نظر رکھتے ہوئے اور خود اس ميدان ميں آگے بڑھنے کے ليے متعدد منصوبے شروع کر رکھے ہيں۔ اسی سال ’Chang'e-4‘ کے نام سے ايک خلائی جہاز روانہ کيا جانا ہے، جو چاند کے تاريک حصے پر تحقيق کرنے والا پہلا خلائی جہاز يا مشن ہو گا۔

Published: 20 Oct 2018, 6:58 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Oct 2018, 6:58 AM IST