عالمی خبریں

امریکہ سے تجارتی معاہدہ کرنے والوں کو چین کا انتباہ، کہا، ’ہمیں نقصان ہوا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے‘

چین کی وزارت کامرس نے کہا، ’’چین کسی بھی ایسے معاہدے کو کبھی قبول نہیں کرے گا جو ملک کی قیمت پر ہو۔ اگر ایسا کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو اس کا مضبوطی سے اور اسی طرح سے جواب دیا جائے گا‘‘

چینی صدر نے امریکی حکام سے ملاقات کی
چینی صدر نے امریکی حکام سے ملاقات کی 

 چین اور امریکہ کی ’تجارتی جنگ‘ کے درمیان ڈریگن ملک نے اب پوری دنیا کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ چین نے امریکہ سے تجارتی معاہدہ دستخط کرنے والے ملکوں کو انتباہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین نے ایسے ملکوں پر جوابی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اس تجارتی معاہدہ سے اسے نقصان ہوگا۔

Published: undefined

چین کی وزارت کامرس نے کہا کہ وہ سبھی فریقین کا احترام کرتا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات چیت کرکے اپنے اقتصادی اور کاروباری اختلافات کو سلجھائے۔ لیکن چین نے یہ صاف کر دیا کہ اگر ایسے معاہدوں سے اسے نقصان ہوتا ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔ وزارت نے کہا کہ چین کسی بھی ایسے معاہدے کو کبھی قبول نہیں کرے گا جو ملک کی قیمت پر ہو۔ وزارت نے آگے کہا کہ اگر ایسا کوئی معاہدہ کیا جاتا ہے تو چین اسے کبھی قبول نہیں کرے گا اور اس کا مضبوطی سے اور اسی طرح سے جواب دے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین بھی ویسے ہی قدم اٹھائے گا جیسے امریکہ نے اٹھائے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے باقی ملکوں پر 10 فیصد ٹیرف لگایا ہے وہیں چین پر 145 فیصد تک ٹیرف نافذ کیا ہے۔ اس کا چین نے بھی جواب دیا ہے۔ اس نے امریکہ پر 125 فیصد تک ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ چین اور امریکہ کے درمیان چل رہے ’ٹیرف جنگ‘ کا دوسرے ملکوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی ملک امریکہ کے ساتھ کم ٹیرف کو لے کر بات چیت کر رہے ہیں۔ وہیں چین کی وزارت کامرس نے پیر کو کہا کہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ دوسرے ملکوں کے تجارتی معاہدہ کا چین پر بُرا اثر پڑے گا۔ چین کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ تجارتی معاہدے کی سختی کے ساتھ مخالفت کرے گا۔

Published: undefined

اس درمیان خبر ہے کہ امریکہ دوسرے ملکوں پر ٹیرف گھٹانے کا دباؤ بنا رہا ہے۔ حالانکہ ٹرمپ کی بھی چین سے ٹیرف معاملے پر بات چیت چل رہی ہے۔ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کے معاملے پر رد عمل بھی ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اوول میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’ہاں! ہم چین سے بات چیت کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم چین کے ساتھ اچھا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined