عالمی خبریں

’چین کورونا وائرس کے ماخذ پر تحقیق کی اجازت دے، ورنہ...‘ امریکہ کی دھمکی

جیک سولیوان نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے کووِڈ۔19 وباء کا سبب بننے والے وائرس کے ماخذ کے بارے میں حقیقی تحقیق کی اجازت نہ دی تو اسے بین الاقوامی تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان Getty Images
امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان Getty Images 

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا کے بارے میں پائے جانے والے شک و شبہات کے درمیان امریکہ نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے کووِڈ۔19 وائرس کے ماخذ کے بارے میں حقیقی تحقیق کی اجازت نہ دی، تو اسے بین الاقوامی تنہائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے کووِڈ۔19 وباء کا سبب بننے والے وائرس کے ماخذ کے بارے میں حقیقی تحقیق کی اجازت نہ دی تو اسے بین الاقوامی تنہائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کی خبر کے مطابق سولیوان نے کہا ہے کہ اس وقت موجودہ نقطے پر ہم کسی دھمکی یا الٹی میٹم کو شائع نہیں کریں گے۔

Published: undefined

سولیوان نے مزید کہا ہے کہ فی الحال ہم بین الاقوامی برادری سے تعاون حاصل کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین کے اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں ہم جوابی کارروائی پر نظر ثانی کریں گے اور یہ سب ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کریں گے۔ سولیوان نے کہا ہے اگر چین وائرس کے ماخذ کی تحقیق کی اجازت نہیں دیتا تو اسے بین الاقوامی برادری میں تنہائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined