عالمی خبریں

چین کی انتقامی کارروائی،امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرے گا چین

امریکہ نام نہاد پابندی نافذ کر کے چین کے خاص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

چین نے ہانگ کانگ سے وابستہ امور پر کھل کر اپنے خیالات کااظہار کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،چین کے اس اقدام کو امریکہ کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: undefined

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل صحافیوں کو یہ جانکاری دی۔ترجمان نے کہا،’’امریکہ نام نہاد پابندی نافذ کر کے چین کے خاص انتظامی علاقہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ میں رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔لیکن وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔اس کے جواب میں چین نے ہانگ کانگ سے وابستہ امور پر واضح طور پر اپنے بنیاد پرست خیالات رکھنے والے امریکی شہریوں پر ویزا سے متعلق پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

سیاسی مبصرین کے مطابق چین کا یہ قدم امریکہ کی جانب سے 2018 کے تبت ایکٹ کے تحت چین کی حکومت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے حکام پر ویزا سے متعلق پابندیاں نافذ کرنے کے جواب کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

Published: undefined

امریکہ نے ایک ہفتہ قبل ہانگ کانگ کودفائی آلات اورحساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ چین نے ہانگ کانگ میں متنازعہ قومی سلامتی قانون نافذ کردیا ہے۔ دنیا بھر کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس قانون سے ہانگ کانگ کی خودمختاری اور شہری حقوق کو شدید خطرہ لاحق ہوگا۔ ہانگ کانگ کے علاوہ ، امریکہ اوریورپی ممالک میں اس قانون کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined