تصویر:ایکس ویڈیو
ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک واقعے میں کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جا گرا، جس کے نتیجے میں گراؤنڈ اسٹاف کے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق امارات کی پروازای کے 9788 جو ایک بوئنگ 747-481 طیارہ تھا اور ترک کارگو ایئرلائن 'ایئر ACT' کی ملکیت تھی، دبئی سے ہانگ کانگ پہنچ رہی تھی۔
Published: undefined
طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:50 بجے شمالی رن وے پر لینڈنگ کے دوران ایک گراؤنڈ گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد دو گراؤنڈ اسٹاف اہلکار سمندر میں گر گئے جنہیں ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔پولیس اور عوامی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
Published: undefined
عینی شاہدین نے بتایا کہ جہاز اترتے ہی رن وے پر کھڑی گشتی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹکراتنی شدیدتھی کہ گاڑی سمندر میں جا گری اور کچھ ہی لمحوں میں طیارہ بھی رن وے عبور کر کے پانی میں ڈوب گیا۔فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق تصادم کے وقت طیارہ تقریباً 49 ناٹس یا تقریباً 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا۔ایئرناوریڈار کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں طیارے کا پچھلاحصہ مکمل طور پر غائب ہے، جبکہ باقی آدھا ڈوبا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
Published: undefined
طیارے میں موجود چاروں عملے کے ارکان محفوظ رہے اور انہیں معمولی چوٹوں کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث متاثرہ رن وے کو بند کر دیا گیا ہے، تاہم ایئرپورٹ کی باقی دو رن ویز بدستور فعال ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہانگ کانگ کی گورنمنٹ فلائنگ سروس کے ہیلی کاپٹرز اور فائر سروسز کے بحری جہازوں نے حصہ لیا۔
Published: undefined
ایئرپورٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق آج کے دن کم از کم 11 کارگو پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ حادثہ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نایاب واقعہ ہے کیونکہ یہ ایئرپورٹ عمومی طور پر اپنے بہترین حفاظتی ریکارڈ کے لیے جانا جاتا ہے۔
Published: undefined
ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور ہانگ کانگ کراون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے اور تکنیکی جانچ کے ذریعہ یہ پتہ لگایا جائے گا کہ ٹکر اور کنٹرول کھونے کی اصل وجہ کیاتھی؟ ایمریٹس اور ایئر اے سی ٹی نے ابھی تک اس حادثے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق طیارہ تقریباً 32 سال پرانا تھا اور اسے امارات کے لیے ترک کارگو کمپنی ایئراے سی ٹی چلاتی تھی۔ کارگو فلائٹ نے دبئی المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور اس میں کوئی مسافر نہیں تھا، عملے کے صرف چار ارکان موجود تھے۔ حادثے کے فوراً بعد ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے پانی میں پھنسے عملے کو نکالا۔ ہوائی اڈے کا شمالی رن وے فی الحال حفاظتی وجوہات کی
Published: undefined
ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور ہانگ کانگ کراون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے اور تکنیکی جانچ کے ذریعہ یہ پتہ لگایا جائے گا کہ ٹکر اور کنٹرول کھونے کی اصل وجہ کیاتھی؟ ایمریٹس اور ایئر اے سی ٹی نے ابھی تک اس حادثے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Published: undefined